روون اٹکنسن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(روان ایٹکنسن سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
روون اٹکنسن
سی بی ای
اٹکنسن، 2011ء میں جونی انگلش ریبورن کے پریمیئر کے موقع پر
اٹکنسن، 2011ء میں جونی انگلش ریبورن کے پریمیئر کے موقع پر

معلومات شخصیت
پیدائشی نام روون سباسٹین اٹکنسن
پیدائش 6 جنوری 1955 (64 سال)[1][2][3][4][5][6]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کونسیٹ، کاؤنٹی ڈرہم، انگلستان
شہریت Flag of the United Kingdom.svg مملکت متحدہ  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ سنیترا ساستری (شادی. 1990; div 2015)
رشتے دار روڈنی اٹکنسن
عملی زندگی
مادر علمی نیوکیسل یونیورسٹی
دی کوئین کالج، اوکسفرڈ (1975–)  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم برقی ہندسیات،برقی ہندسیات  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بیچلر آف انجینئرنگ،ماسٹر آف سائنس  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ٹیلی ویژن اداکار، فلم اداکار، مزاحیہ اداکار، صوتی اداکار، منچ اداکار، منظر نویس، برقی مہندس، اداکار، پروڈیوسر، فلم ساز  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[7]  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1978ء–تاحال
مؤثر اسٹیو پمبرٹن
ڈیوڈ ولیمز
ساشا بیرن کوہن
رک مایل
اسٹیو پنٹ
ہنری نیلر
مچل اور ویب
متاثر پیٹر سیلرز، چارلی چپلن، جیکس ٹاٹی،[8] Spike Milligan[9]
صنف جسمانی مزاح، سیاہ مزاح، طنز
ویب سائٹ
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

روون سباسٹین اٹکنسن, سی بی ای (پیدائش: 6 جنوری 1955ء) ایک انگریزی اداکار، مسخرہ اور منظرنگار  ہیں۔ روون کے سٹ کوم بلیک ایڈر اور مسٹر بین ان کی وجہ شہرت ہیں۔ مزاحیہ خاکے کے ایک ٹیلی ویژن شو ناٹ دی نائن او کلاک نیوز (1979ء-1982ء) اور پھر 1979ء میں دی سیکرٹ پولیس مینز بال میں شرکت کے ذریعے روون کو شہرت حاصل ہوئی۔ اُن کے دیگر کاموں میں بانڈ سلسلے کی فلم نیور سے نیور اگین اور سٹ کام دی تھن بلیو لائن (1995ء-1996ء) شامل ہیں۔

انھیں دی آبزرور نے برطانوی مزاح کے 50 مزاحیہ ترین اداکاروں میں شمار کیا ہے، جبکہ 2005ء میں ایک رائے شماری میں وہ دنیا بھر کے سر فہرست 50 مزاح نگاروں میں سے ایک قرار پائے۔ مسٹر بین کی فلمی تشکیل بین اور مسٹر بینز ہالیڈے، اور ان کے علاوہ جونی انگلش (2003ء) اور جونی انگلش ریبورن (2011ء فلم) (2011ء) بھی بڑے پردے پر ان کی کامیابیوں میں شمار کی جاتی ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

اٹکنسن ، چار بھائیوں میں سب سے کم عمر ہیں۔ وہ Consett, کاؤنٹی ڈرہم ، انگلینڈ میں 6 جنوری 1955ء کو پیدا ہوئے۔[11][12][13][14]

اس کے والد ایرک اٹکنسن ایک کسان اور کمپنی کے ڈائریکٹر تھے۔انھوں نے ا یلا مے سے 29 جون 1945ء کو شادی کی۔[14] ان کے تین بڑے بھائی پال (جن کا شیرخواری میں انتقال ہو گیا)، راڈنے ، (ایک Eurosceptic ماہر اقتصادیات جو 2000ء میں برطانیہ آزادی پارٹی کی قیادت کے انتخابات ہار گئے تھے)، اور روپرٹ ہیں۔[15][16]

اٹکنسن انگلیکان خاندان[17] میں پلے بڑھے اور ابتدائی تعلیم ڈرہم کوریسٹرز اسکول میں حاصل کی جبکہ بعد میں سینٹ بیز اسکول، اور نیو کیسل یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہے۔ موخر الذکر ادارے سے انھوں نے الیکٹریکل انجینئری میں سند حاصل کی۔[18] 1975ء میں انھوں نے الیکٹریکل انجینئری میں ایم ایس سی (MSc) کی سند کے لیے کوئنز کالج ، آکسفورڈ میں داخلہ لیا۔ یہ وہی تعلیمی ادارہ ہے جہاں ان کے والد نے  1935ء میں میٹرک کیا تھا،[19] اور جس نے اٹکنسن کو 2006ء میں اعزازی فیلو بنایا۔[20]

اگست 1976ء میں ایڈنبرا فرنچ فیسٹیول کے موقع پر اوکسفرڈ ریوو میں انھیں پہلی بار قومی پیمانے پر توجہ حاصل ہوئی۔[18] تب تک وہ اوکسفرڈ میں کئی شوز کے لیے ابتدائی خاکے تحریر اور پیش کرچکے تھے۔

کیریئر[ترمیم]

ریڈیو[ترمیم]

اٹکنسن 1978ء میں بی بی سی ریڈیو 3 کے ایک مزاحیہ سلسلے میں جلوہ گر ہوئے جو اٹکنسن پیپل کہلاتا تھا۔یہ فرضی عظیم شخصیات کے ساتھ طنزیہ انٹرویو کا ایک سلسلہ تھا، جسے خود اٹکنسن ہی نے نبھایا۔ اس سلسلے کو اٹکنسن اور رچرڈ کرٹس نے لکھا تھا جبکہ گریف رھائز جونز نے پروڈیوس کیا تھا۔

[21]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6v70mqv — بنام: Rowan Atkinson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/30318 — بنام: Rowan Atkinson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Rowan-Atkinson — بنام: Rowan Atkinson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  4. بنام: Rowan Atkinson — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/96fe7445b1db48b89e8c45c1ffd60c4e — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000021383 — بنام: Rowan Atkinson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/atkinson-rowan — بنام: Rowan Atkinson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb140281699 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  8. "Blackadder Hall Blog » Blog Archive » Rowan Interview – no more Bean... or Blackadder"۔ Blackadderhall.com۔ 23 اگست 2007۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جون 2011۔
  9. Depression And How To Survive It – Anthony Clare, Spike Milligan – Google Books۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  10. "Rowan Atkinson". Front Row Interviews. 8 January 2012. BBC Radio 4 Extra. Archived from the original on 25 دسمبر 2018. http://web.archive.org/web/20181225133226/http://www.bbc.co.uk/programmes/b018zvm9%20۔ اخذ کردہ بتاریخ 18 January 2014. 
  11. ATKINSON, Rowan Sebastian۔ Who's Who (اشاعت online اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔)۔ A & C Black, an imprint of Bloomsbury Publishing plc۔
  12. "Rowan Atkinson: Biography"۔ MSN۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 فروری 2012۔
  13. "Rowan Atkinson: Biography"۔ TV Guide۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 فروری 2012۔
  14. ^ ا ب Nick Barratt (25 اگست 2007)۔ "Family Detective – Rowan Atkinson"۔ The Daily Telegraph۔ UK۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  15. Foreign Correspondent – 22 July 1997: Interview with Rodney Atkinson, Australian Broadcasting Corporation.
  16. Profile: UK Independence Party, بی بی سی نیوز, 28 July 2006.
  17. Virginia Mann (28 فروری 1992)۔ "For Rowan Atkinson, comedy can be frightening"۔ The Record۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2007۔
  18. ^ ا ب "BBC – Comedy Guide – Rowan Atkinson"۔ BBC۔ 4 دسمبر 2004۔ مورخہ 4 دسمبر 2004 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2008۔
  19. "page 6: "The donation was given in memory of Rowan Atkinson's father, Eric Atkinson, who matriculated at Queens in 1935."" (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جون 2011۔
  20. "queens iss 1" (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جون 2011۔
  21. "Pick of the Day", The Guardian, 31 January 2007.