رواں دفع تعلقات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رواں دفع تعلقات (انگریزی: On-again, off-again relationship) ایک قسم کا شخصی تعلق ہے جو دو لوگوں کے بیچ لگا رہتا ہے۔ یہ زیادہ تر رومانی تعلق کو بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں فریقین اکثر ترک تعلق کر لیتے ہیں مگر بعد میں خود ہی صلح صفائی کرتے، اس طرح یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔[1][2] محققہ کیٹ مانک، جو یونیورسٹی آف میسوری میں انسانی ترقی اور خاندانی علوم کی پروفیسر ہیں، کئی وجوہ بیان کرتی ہیں جن کی وجہ سے انسانی تعلقات "رواں دفع" نوعیت اختیار کر سکتا ہے۔[3] [4][3] اس میں ایک ساجھے دار کا نئی جگہ منتقل ہونا یا فریقین کا اپنے رشتوں پر نظر ثانی کرنا ہے۔ رواں دفع تعلقات کسی شخص کی دماغی صحت کو برباد کر سکتا ہے جس کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ، غذا میں بد نظمی اور اضطراب ذہنی کی کیفیتیں رو نما ہو سکتی ہیں۔[5][6] اس کے علاوہ مانک یہ بھی نوٹ کرتی ہیں کہ اس طرح کے تعلقات میں استحصال، کم تر گفت و شنید، کم تر وابستگی کی شرحوں کی کثیر تعداد دیکھی گئی ہے۔ کئی لوگ دوبارہ اس مسلسل امید کی وجہ سے ملتے ہیں کہ خوشی اور احسان مندی کے لمحات بالآخر مکمل تعلقات کا حصہ بنیں گے۔[7] [8][2] 2009ء کے ایک مطالعے سے جو پبلک ری لیشن شپ جرنل میں چھپا، یہ بات آشکارا ہوئی کہ تقریبًا دو تہائی شرکاء رواں دفع تعلقات کا تجربہ کر چکے ہیں۔ سبھی رواں دفع تعلقات کھٹاس بھرے نہیں ہوتے کیونکہ ٹوٹ کر الگ ہونا اور پھر صلح صفائی کرنا فریقین میں بہتر گفت و شنید لا سکتا ہے اور ان کے رشتے کے مسائل پر توجہ مرکوز کر سکتا ہے۔[1][4]

رواں دفع تعلقات جدید زمانے میں کثرت سے ہھیل رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے افراد میں دو طرقہ وابستگی اور تا حیات زندگی ساتھ گزارنے کے جذبے میں کمی واقع یوئی ہے۔ اسی وجہ سے ان میں ایک فریق حد درجہ مخلص ہوتا ہے اور لمبے رشتے کی توقع رکھتا ہے تو دوسرا فریق اس سے جذباتی طور پر عدم وابستہ رہتا ہے۔ کبھی کبھی دونوں فریق غیر سنجیدہ ہوتے ہیں۔ یہ ایک روایتی مشرقی شادی سے الگ صورت حال ہے جس میں لوگ تاحیات ساتھ رہنے کی عمومًا کوشش کرتے ہیں اور طلاق کے واقعات کم ہی دیکھے جاتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Alice McAlex، er (2015-10-30)۔ "8 Great Things About On-Again/Off-Again Relationships"۔ ہف پوسٹ (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2019 
  2. ^ ا ب Rebecca Strong (2018-08-07)۔ "4 Signs Your On-Again, Off-Again Relationship Is Toxic — Even If You Think You're In Love"۔ ایلیٹ ڈیلی (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2019 
  3. ^ ا ب Claire Lampen (2018-08-27)۔ "A New Study Reveals Just How Damaging On-Again, Off-Again Relationships Are To Your Health"۔ بسل (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2019 
  4. ^ ا ب Kale Monk (2018-08-23)۔ "On-again, off-again relationships might be toxic for mental health"۔ EurekAlert!۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2019 
  5. Ravi Shankar Rajan (2018-10-19)۔ "On-Off Relationships Are Toxic. Get Out Immediately"۔ میڈیم (بزبان انگریزی)۔ 06 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2019 
  6. Alli Hoff Kosik (2018-09-15)۔ "This Is Why On-Again-Off-Again Relationships Are So Bad for You"۔ یاہو! فائنانس (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2019 
  7. Elizabeth Svoboda۔ "Domestic Drama: On-Again, Off-Again"۔ Psychology Today۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2011 
  8. Rene M Dailey، Abigail Pfiester، Borae Jin، Gary Beck، Gretchen Clark (2009-03-30)۔ "On‐again/off‐again dating relationships: How are they different from other dating relationships?"۔ شخصی تعلقات۔ Volume16: 23–47 – Wiley Online Library سے