روبیک مکعب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
روبیک مکعب کی مشینی پہیلی

روبیک مکعب، (انگریزی:Rubik's Cube)، مکعب ٹکڑوں پر مشتمل ایک کھلونا پہیلی۔ جو پہلی بار 19 مئی 1974 کو ہنگری میں بنایا گیا۔[1] یہ دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والے کھلونوں میں سے ایک ہے، جو 2005 تک تین کروڑ کی تعداد میں بک چکا تھا۔[2] اس کو ہنگری کے ایک ماہر تعمیرات، مجسمہ ساز، پروفیسر ارنو روبیک نے ایجاد کیا۔ ان ہی کے نام سے اس کو روبیک کے مکعب کہا جاتا ہے۔[3]

روبیک مکعب[ترمیم]

پہلا روبیک کھلونا یا جادوئی پہیلی، ارنو نے 1974 میں ایجاد کی۔ اس میں مکعب نما ٹکڑے ہیں جو چھ اطراف والے ہیں، ہر مکعب کا تمام (چھ) اطراف سے الگ لگ رنگ ہے، (سفید، سرخ،سبز، پیلا، نیلا، مالٹائی رنگ)۔ ان کی ترتیب یہ ہوتی ہے کہ پیلے کے پیچھے سفید، سبز کے پیچھے نیلا اور سرخ کے پیچھے مالٹائی رنگ ہوتا ہے۔[4] ان تمام مکعب ٹکڑوں کو اس طرح سے گھمانا ہوتا ہے کہ سارے ٹکڑے الگ الگ رنگ والے اپنے اپنے ہم رنگ ٹکڑوں کے سیدھ میں آجاہیں۔

اقسام[ترمیم]

اس میں مختلف تعداد کے مکعب والے کھلونے بنائے جاتے ہیں، جیسے

  • 2×2×2 = 8 مکعب ٹکڑے جیبی مکعب، (Pocket/Mini Cube )
  • 3×3×3= 27 مکعب ٹکڑے اصلی پہیلی، (the standard cube)
  • 4×4×4= 64 مکعب ٹکڑے ماسٹر مکعب، (Master cube)
  • 5×5×5= 125 مکعب ٹکڑے پروفیسر مکعب، (Professor's Cube)
  • 6×6×6=216 مکعب ٹکڑے وی-مکعب 6،(V-Cube )
  • 7×7×7=483 مکعب،ٹکڑے وی- مکعب 7، ( V-Cube)

اس کے علاوہ 9×9×9، 11×11×11 اور 17×17×17 مکعب کے بڑے کھلونے بھی دستیاب ہیں۔

روبیک سانپ[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Welcome to the home of Rubik's Cube | Rubik’s Official Website
  2. "The Independent | News | UK and Worldwide News | Newspaper"۔ 25 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2014 
  3. Rubik's Cube - Wikipedia
  4. Michael W. Dempsey (1988). Growing up with science: The illustrated encyclopedia of invention. London: Marshall Cavendish. p. 1245. ISBN 0-87475-841-6.