رودریگو دی تریانا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رود رِیگو دی تریانا

معلومات شخصیت
پیدائشی نام جوآن رود رِیگو برمیغو
پیدائش 1469ء
لیپے، ہسپانیہ
وفات 1535ء (66 سال)
جزائر ملوک، اوقیانوسیہ
قومیت ہسپانوی
عملی زندگی
پیشہ کھوجی، سیاح، مہم جو
پیشہ ورانہ زبان ہسپانوی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

رود ریگو دی تریانا (پیدائش: 1469ء – وفات: 1535ء) ہسپانوی سیاح، مہم جو اور کرسٹوفر کولمبس کا ممالک امریکہ کی دریافت میں شریک کار تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اُس نے پہلی بار امریکی خطے کو دیکھا۔

سوانح[ترمیم]

رودرِیگو 1469ء میں ہسپانیہ کے صوبہ ویلبا کے ایک شہر لیپے میں پیدا ہوا۔ اُس کے والدین مٹی کے برتن بنایا کرتے تھے۔ اُس کی والدہ تریانا سے تھی، اِسی لیے اُس کے نام کے ساتھ تریانا لکھا گیا۔

سمندری سفر[ترمیم]

تریانا میں رودرِیگو کا یادگاری مجسمہ

1492ء میں رودرِیگو کرسٹوفر کولمبس کے ہمراہ امریکی ممالک کی طرف روانہ ہوا۔ 12 اکتوبر 1492ء کو کولمبس نے پہلی بار بہاماس کے ایک جزیرہ کو دیکھا جس کو اُس نے اُس کے رہائشیوں کے نام پر گوآن ہانی کہنا شروع کیا۔12 اکتوبر 1492ء کی شب 2 بجے جب کولمبس بہاماس پر اُترا تو اُس نے خوشی سے ہسپانوی میں کہا: "¡Tierra! ¡Tierra!" جس کا انگریزی میں ترجمہ (Land! Land!) سے کیا گیا ہے۔ بعد ازاں کولمبس کو بہاماس کی دریافت کا سہرا باندھ دیا گیا اور رودرِیگو صفحات تاریخ میں گمنام ہو گیا۔[1]

[مردہ ربط]کولمبس امریکہ پر قدم رکھتے ہوئے- (12 اکتوبر 1492ء)

ا۔

وفات[ترمیم]

1525ء میں رودرِیگو نے مشرقی ممالک کا سفر اختیار کیا جہاں 1535ء میں جزائر ملوک میں وہ 66 سال کی عمر میں فوت ہوا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]