روری پیک اعزاز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

روری پیک ایک برطانوی فلمی اعزاز ہے، جو ان عکاسوں کو دیا جاتا ہے جو اہم واقعات کی رپورٹنگ کی خاطر اپنی جان تک کی پروا نہیں کرتے۔ اسے شمالی آئر لینڈ کے فری لانس کیمرا مین روری پیک کے اعزاز میں 1995ء میں جاری کیا گیا۔ روری پیک 1993 میں ماسکو میں ہونے والی فوجی بغاوت کی کوریج کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ اس اعزاز کا اجرا روری پیک کی بیوی جولیٹ پیک [1] اور دوست جان گنسٹن نے روری پیک ٹرسٹ نکے تحت کیا ہے۔ اس اعزاز کے لیے سرمایہ سونی کی برطانوی شاخ مہیا کرتی ہے۔ روری پیک ٹرسٹ اس وقت عالمی پہچان رکھتا ہے جس کا مقصد فری لانس کام کرنے والوں کو تحفظ اور امداد پہچانا ہے۔

زمرے[ترمیم]

اس وقت روری پیک اعزاز درج ذیل تین زمروں میں دیا جاتا ہے۔

  • روری پیک اعزاز برائے خبر
  • روری پیک اعزاز برائے فیچر خبر
  • حالات حاضرہ کے لیے سونی امپیکٹ اعزاز

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Juliet Peck"۔ telegraph.co.uk۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018۔

بیرونی روابط[ترمیم]