روزنامہ تاثیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تاثیر اردو
قسمروزنامہ اخبار
ہیئتبروڈ شیٹ
ایڈیٹر ان چیفڈاکٹر محمد گوہر
زباناردو
صدر دفتر711، جگت ٹریڈ سینٹر، فریسر روڈ، پٹنہ – 800001، بہار، بھارت
ویب سائٹtaasir.com

روزنامہ تاثیر انڈیا کے چند کثیر الاشاعت اردو اخباروں میں سے ایک ہے۔ جس کا آغاز 2013ء میں راجدھانی پٹنہ سے ہوا۔ تب اس کا دائرہ پٹنہ کے شہری علاقہ تک ہی محدود تھا۔ اس کاپہلا شمارہ 5 جنوری 2013 کو منظر عام پر آیا تھا۔

اخبار ریاستِ بہار کی راجدھانی پٹنہ سمیت فی الحال ملک کی 8 ریاستوں سے بیک وقت شائع ہو رہا ہے۔ وہ 8 ریاستیں ہیں بہار (پٹنہ اور مظفر پور)، نئی دہلی، کرناٹک (بنگلور)، سکم (گینگ ٹاک)، آسام ( گوہاٹی)، جھارکھنڈ (رانچی)، مغربی بنگال (ہوڑہ)، چنئی (تمل ناڈو) [1]

حوالہ جات[ترمیم]