روسی (بالوں میں)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حد سے زیادہ سوکھا اور روسی بھرا سر

روسی یا ڈینڈرف (انگریزی: Dandruff) ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے دنیا کی تقریباً آدھی آبادی پریشان ہے۔ یہ بالکل بے ضرر اور قدرتی عمل ہے جس طرح سارے جسم میں اربوں کھربوں اکائیاں ہر وقت بنتی اور ختم ہوتی رہتی ہیں۔ اسی طرح ہمارے سر میں بھی اکائیاں بنتی اور مرتی ہیں۔ ان ختم ہونے والی اکائیوں کی باقیات یعنی مردہ اکائیاں سارے جسم میں خاموشی سے نظر آئے بغیر ٹھکانے لگ جاتے ہیں۔ لیکن سر میں نظر آجاتے ہیں اور خاص طور پر گہرے کپڑے کپڑے پہننے پر دکھتے ہیں۔ عام طور پر ان کا فطری دورانیہ تقریباً 28 دن میں مکمل ہوتا ہے۔ مگر کچھ افراد جن کی جِلد حساس ہوتی ہے ان میں یہ پانچ سے چھ دن میں مکمل ہوجاتا ہے یعنی تیز ہوجاتی ہے۔یہ خشک چھلکے جیسی ڈینڈرف بالکل بے ضرر ہے، لیکن حساس طبیعت کے افراد کو زیادہ ہی پریشان کرتی ہے۔

علاج[ترمیم]

نیم گرم ناریل کے تیل سے رات کو سر میں ہلکا سا مساج کر کے سو جائیں پھر اگلی صبح ایک۔ لیموں کا رس سر پر لگانے کے بعد ایک گھنٹے بعد شیمپو کر لیں۔ دہی میں کیسٹرآئل یا زیتون کا تیل۔ملا کر لگانے سے خشکی ختم ہو جاتی ہے۔ زیتون اور سرسوں کا تیل ملا کر مالش کرنے کے بعد انڈے کی۔سفیدی اور زردی پھینٹ کر سر میں لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد سر دھو لیں۔[1] یہ ایک حکیمی نسخہ ہے جو روسی کو دور کرتا ہے۔ تاہم اسے دور کرنے کے کچھ اور طریقے بھی رائج ہے۔ اس کے علاوہ اس سے متعلق کچھ دوائیں بھی ایجاد کی جا چکی ہیں۔

خراب موسمی اثرات[ترمیم]

سردی اور جاڑوں کے موسم میں خشکی کی شکایات عام ہوجاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسی موسموں میں روسی کی شکایات بھی بڑھ سکتی ہیں۔ اور اس مسئلے کے حل کے لیے ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق خشکی ختم کرنے والے اچھے ’اینٹی ڈینڈرف‘ شیمپو کا استعمال کیا جانا چاہیے[2]، جس سے کہ ان مسائل سے نجات ملے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]