رومانوی ناول
رومانوی ناول یا رومانی ناول (انگریزی: Romance novel) ایک قسم کی فکشن ناول نگاری ہے جس میں مرکوزیت بنیادی طور پر رشتوں اور رومانی محبت پر توجہ دی جاتی ہے جو عام طور سے دو شخصوں کے بیچ ہوتی ہے جو صنف مخالف سے تعلق رکھتے ہیں۔ ناولوں کا اختتام عمومًا "جذباتی طور پر تشفی بخش اور امید افزا" ہوتا ہے۔ چوں کہ عالمی سطح پر رومانی ناولوں کا مصدر انگریزی ادب تسلیم کیا گیا ہے، اس کے اصناف میں فنطاسیہ، گوتھک فکشن، معاصر فکشن، تاریخی رومانیت، ماورائے طبعی فکشن اور سائنس فکشن شامل ہیں۔ حالاں کہ رومانی ناولوں کے اصل قاری خواتین سمجھی جاتی ہیں، تاہم مرد بھی ان ناولوں کو شوق سے پڑھتے ہیں۔ رومانس رائٹرز آف امریکا نے حوالہ پیش کیا ہے کہ 16% مرد بھی رومانی ناول پڑھتے ہیں۔ [1] کئی رومانی ناول ڈراموں اور فلموں کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ادب کے طلبہ رومانی ناولوں کا جائزہ رومانی ادب کی ایک نمایاں اور ہمہ گیر شاخ کے طور پر کرتے ہیں۔
اردو ادب میں رومانی ناول نگاری
[ترمیم]دنیا کی ہر زبان کی طرح اردو میں بھی رومانی ناول کثرت سے لکھے اور پڑھے جا چکے ہیں۔ یہاں کے مشہور رومانی ناول نگاروں میں قاضی عبدالغفار رہے ہیں، جن کے بارے میں پروفیسر محمد حسن نے یہ رائے دی تھی:
| ” | عبدالغفار کے ہاں رومانی طرزِ نگارش کا تمام تر سرمایہ اپنے پورے شباب پر ملتا ہے۔ ان میں جذباتی وفور ہے اور خوبصورت اور شدید تاثرات ہیں زندگی سے بیزاری اور بغاوت ہے رومانی سرمستی اور رنگینی ہے لیکن ان کے اختتامیہ حصوں میں بڑا توازن اور عقلیت ملتی ہے اور یہ اس دور کی رومانیت پر ایک اضافے سے کم نہیں۔[2] | “ |
مزید دیکھیے
[ترمیم]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "The Romance Genre"۔ امریکی رومانی مصنفین۔ 2013-11-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-11-26
- ↑ رومانی تحریک