رچرڈ ڈینٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
جنرل سر رچرڈ ڈینٹ


جنرل سر رچرڈ ڈینٹ (انگریزی: General Sir Richard Dannatt) (ولادت: 23 دسمبر 1950ء) اگست 2006ء سے برطانوی افواج کے سربراہ ہیں۔


نجی زندگي[ترمیم]

فیلسٹڈ سکول، ایسیکس اور سینٹ لورینس کالج، کینٹ سے تعلیم حاصل کی۔ نارفولک میں رہتے ہیں اور 1977ء میں شادی کی۔ اولاد میں تین لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔ مشاغل میں کرکٹ، ٹینس، سکیئنگ، ماہی گیری، نشانہ بازی اور پڑھنا شامل ہیں۔


فوجی زندگی[ترمیم]

جنرل ڈینٹ کو 1971ء میں گرین ہاورڈ ریجمنٹ میں کمیشن دیا گيا۔ اور اور پہلی بٹالین کے ساتھ شمالی آئرلینڈ، قبرص اور جرمنی میں خدمات انجام دے چکے ہیں، اور انہوں نے 1989ء سے 1991ء تک بٹالین کے کمانڈر کے طور پر کام کیا۔ 1994ء سے 1996ء تک انہوں نے جرمنی اور بوسنیا میں آرمور بریگیڈ کی کمانڈ کی۔ 1999ء میں انہوں نے برطانوی فوج کے تیسرے ڈویژن کی کمانڈ سمبھالی اور اسی سال کوسوہ میں برطانوی افواج کے سربراہ بھی رہے۔

2000ء میں حالات معمول پر لانے کے لیے بھجی گئي فوج (Stabilisation Force (SFOR) کے ڈپٹی کمانڈر آپریشن کے طور بوسنیا واپس آۓ۔ 2001ء 2002ء تک وزارت دفاع میں اسسٹنٹ چیف آف جنرل سٹاف کے طور پر کام کرتے رہے جسکے بعد انہوں نے نیٹو کے (Allied Rapid Reaction Corps (ARRC) کی کمانڈ سنمبھالی۔ مارچ 2005ء میں کمانڈر ان چیف لینڈ کمانڈ بنے اور اگست 2006ء میں جنرل سر مائیک جیکسن کی جگہ چیف آف دی جنرل سٹاف کا عہدہ سنمبھالا۔

عراق میں برطانوی افواج کے کردار پر بیان[ترمیم]

13 اکتوبر 2006ء کو نشر ہونے والے انٹرویو میں عوامی سطح پر عراق سے برطانوی افواج کے جلد از جلد انخلا پر زور دیا۔ اور کہا کہ اس وجہ سے برطانیہ کے لیے پوری دنیا میں خطرات بڑھ رہے ہیں۔

بیرونی روابط[ترمیم]