مندرجات کا رخ کریں

ریاست بسوڈا

متناسقات: 23°51′N 77°56′E / 23.85°N 77.93°E / 23.85; 77.93
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حیدرگڑھ بسوڈا راست
बसोडा रियासत
1753–1947

معجم سلطانی ہند میں ریاست بسوڈا کا محل وقوع
رقبہ 
104 کلومیٹر2 (40 مربع میل)
آبادی 
4897
تاریخ
تاریخ 
• 
1753
• 
1947
مابعد
India

ریاست بسوڈا وسطی ہندوستان میں موجود عہد استعمار کی ایک نوابی ریاست جو بھوپال ایجنسی کے تابع تھی۔ یہ ریاست مالوہ سطح مرتفع پر واقع اور چھوٹی سے رقبے پر محیط تھی، اس کا پایہ تخت گنج بسوڈا تھا۔ سنہ 1901ء کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست کا کل رقبہ 104 کلومیٹر پر محیط اور مجموعی آبادی 4897 نفوس پر مشتمل تھی۔[1] ریاست گوالیار میں اسی نام سے ایک اور مقام تھا، چنانچہ اس سے ممتاز رکھنے کے لیے ریاست بسوڈا کو حیدر گڑھ بسوڈا بھی کہا جاتا تھا۔[2]

تاریخ

[ترمیم]

ریاست بسوڈا کو سنہ 1753ء میں ریاست کوروائی کے بانی محمد دلیر خان کے فرزند محمد احسن اللہ خان نے قائم کیا تھا۔[1][2] احسن اللہ خان پہلے راکھا اور پھر بہادر گڑھ (موجودہ نام اساگڑھ) میں رہے۔ لیکن مرہٹوں سے پریشان ہو کر سنہ 1753ء میں اپنے پایہ تخت کو گنج بسوڈا میں منتقل کر لیا۔ ان کی ریاست کے کچھ حصے ریاست محمد گڑھ سے متصل تھے۔ سنہ 1786ء میں ان کی وفات ہوئی۔ ریاست کے حکمران بھی محمد گڑھ اور کوروائی ریاستوں کے حکمرانوں کی طرح پشتون نژاد تھے۔ سنہ 1817ء اور 1822ء کے درمیانی عرصے میں بسوڈا پر ریاست گوالیار کا تسلط تھا۔ بعد ازاں 1822ء میں یہ ریاست انگریزوں کے زیر نگین آگئی۔ سنہ 1947ء میں ریاست کے آخری حکمران نے بھارت ڈومینین میں انضمام کے معاہدہ پر دستخط کیے۔[3]

حکمران

[ترمیم]

ریاست بسوڈا کے حکمرانوں نے اپنے لیے نواب کا لقب اختیار کیا تھا۔[4]

نوابوں کی فہرست

[ترمیم]

1753 - 1786 نواب احسن اللہ خان (وفات 1786)

1786 - 1800 نواب بقاء اللہ خان

1800 - 1817 نواب اسد علی خان (پہلی مرتبہ)

1817 - 1822 - گوالیار کا قبضہ رہا۔

1822 - 1864 نواب اسد علی خان (دوسری مرتبہ)

6 فروری 1864 - 1896 نواب عمر علی خان (پیدائش 1830ء - وفات ....)

12 جون 1896 - 2 جولائی 1929 نواب حیدر علی خان علی خان فیروز جنگ (پیدائش 1854 - وفات 19..)

1929 - 15 اگست 1947 نواب محمد ایوب علی خان فیروز جنگ (وفات: 1947)

(اب حکمران نہیں رہے) نواب مسعود علی خان

نواب کشور علی خان، موجودہ نواب

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "Basoda (Princely State)"۔ 03 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2018 
  2. ^ ا ب Imperial Gazetteer of India, v. 7, p. 105.
  3. Imperial Gazetteer of India, Central India, vol. 12۔ 1908۔ صفحہ: 282–283 
  4. Princely States of India

23°51′N 77°56′E / 23.85°N 77.93°E / 23.85; 77.93