ریاض الاسلام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈاکٹر ریاض الاسلام
پیدائشریاض الاسلام
30 دسمبر 1919(1919-12-30)ء
ریاست رام پور، برطانوی ہندوستان
وفات13 اگست 2007(2007-80-13) (عمر  87 سال)
کراچی، پاکستان
آخری آرام گاہکراچی یونیورسٹی قبرستان ، پاکستان
قلمی نامڈاکٹر ریاض الاسلام
پیشہپروفیسر، مؤرخ
زباناردو، انگریزی
نسلمہاجر قوم
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
تعلیمایم اے (تاریخ)
پی ایچ ڈی (1946ء، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)
پی ایچ ڈی (1956ء، جامعہ کیمبرج)
مادر علمیعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی
جامعہ کیمبرج
اصنافتاریخ
نمایاں کامSufism in South Asia: Impact on Fourteenth Century Muslim Society

پروفیسر ڈاکٹر ریاض الااسلام (پیدائش: 30 دسمبر، 1919ء - وفات: 13 اگست، 2007ء) پاکستان سے تعلق رکھنے و الے نامور مؤرخ، کراچی یونیورسٹی کے چیئرمین شعبۂ تاریخ اور پروفیسر ایمرٹس تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

ڈاکٹر ریاض الاسلام 30 دسمبر، 1919ء کو ریاست رام پور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2]۔ انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گریجویشن اور ایم اے (تاریخ) کے امتحان پاس کیے۔ 1946ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تاریخ میں پہلا پی ایچ ڈی اور پھر 1956ء میں جامعہ کیمبرج سے تاریخ میں دوسرا پی ایچ ڈی کیا۔[2]

ملازمت[ترمیم]

ڈاکٹر ریاض الاسلام نے سینٹ اسٹیفن کالج دہلی سے تدریس کا آغاز کیا[2]۔ 1953ء وہ کراچی یونیورسٹی کے شعبۂ تاریخ سے بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر وابستہ ہوئے۔ شعبۂ تاریخ کے چیئرمین کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ وہ تاریخ کے موضوع پر متعدد کتابوں کے مصنف تھے۔[1]

تصانیف[ترمیم]

  • Sufism in South Asia: Impact on Fourteenth Century Muslim Society

وفات[ترمیم]

ڈاکٹر ریاض الاسلام 13 اگست، 2007ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ کراچی یونیورسٹی کے قبرستان آسودۂ خاک ہیں۔[2][1]

حوالہ جات[ترمیم]