ریاض الدین احمد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سی ایس پی افسر میاں ریاض الدین احمد جنھوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن فیڈریشن بنائی اور جن کی قیادت میں پاکستان ہاکی ٹیم نے 1960ء کے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔ میاں ریاض الدین احمد پاکستان میں کواپریٹوز کے بھی سب سے بڑے ماہر تھے اور اسلام آباد کلب کے دوسرے صدر بھی تھے۔

معروف مصنفہ بیگم اختر ریاض الدین ان کی اہلیہ تھیں،

اُن کی تین بیٹیوں میں سے سب سے بڑی نگار احمد کا، جو این جی او عورت فائونڈیشن کی بانی تھیں ، انتقال ہو چکا ہے۔ دوسری بیٹی شہوار رحیم ٹی وی وَن کے ساتھ منسلک ہیں ، جبکہ تیسری بیٹی شہناز احمد انتھروپالوجسٹ ہیں۔