ریاض الدین (امپائر)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ریاض الدین
ذاتی معلومات
پیدائش15 دسمبر 1958(1958-12-15)
کراچی، پاکستان
وفات11 جون 2019(2019-60-11) (عمر  60 سال)
کراچی، پاکستان
امپائرنگ معلومات
ٹیسٹ امپائر12 (1990–2002)
ایک روزہ امپائر12 (1990–2000)
ماخذ: کرک انفو، 12 جون 2019

ریاض الدین (15 دسمبر 1958ء – 11 جون 2019ء) ایک پاکستانی کرکٹ امپائر تھے۔ ان کو پاکستان کے سب سے کم عمر ٹیسٹ امپائر ہونے کا اعزاز حاصل تھا جبکہ انہوں نے سب سے زیادہ فرسٹ کلاس مقابلوں میں امپائرنگ کا بھی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔[1]

سوانح[ترمیم]

انہوں نے سنہ 1990ء سے 2002ء تک 12 ٹیسٹ مقابلوں اور 1990ء سے 2000ء تک 12 ایک روزہ بین الاقوامی میں امپائرنگ کی۔[2] وہ 15 دسمبر 2018 کو سبکدوش ہو گئے تھے،[3] وہ کراچی کرکٹ کی سیاست میں بہت زیادہ فعال تھے، زون ایک سے تعلق رکھنے والے ریاض الدین کے سی سی اے میں ہم خیال گروپ کے قائد تصور کیے جاتے تھے۔[1] ملک کے سب سے بڑے شہر میں مقامی کرکٹ مقابلوں میں امپائروں کا تقرر ہو یا کراچی کرکٹ کی سیاست، ریاض الدین کا کردار اہم تھا۔[4]

وفات[ترمیم]

11 جون 2019ء کو 61 برس کی عمر میں وفات پا گئے، ان کو سوتے ہوئے دورہ قلب ہوا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا، انہیں طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔[5] 12 جون 2019ء بروز بدھ کو سی ون ایریا لیاقت آباد قبرستان، کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر ریاض الدین انتقال کرگئے". ایکسپریس. 11 جون، 2019. 
  2. "Riazuddin". ESPN Cricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2013. 
  3. "سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر ریاض الدین انتقال کرگئے". نوائے وقت. 12 جون، 2019. 
  4. "ٹیسٹ امپائر ریاض الدین کا انتقال". روزنامہ جنگ. 
  5. "سابق انٹرنیشنل ٹیسٹ امپائر ریاض الدین انتقال کرگئے". اے آر وائی نیوز. 11 جون، 2019. 
  6. "کر کٹ امپائر ریاض الدین کی تدفین، سوئم آج ہوگا". روزنامہ جنگ.