ریا سین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ریا سین
(بنگالی میں: রিয়া সেন خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقامی زبان میں نام (P1559) ویکی ڈیٹا پر
Riya sen.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 24 جنوری 1981 (38 سال)[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
کولکاتا  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
والدہ مون مون سین  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں والدہ (P25) ویکی ڈیٹا پر
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی کلکتہ یونیورسٹی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ماڈل،  اداکارہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان بنگلہ،  ملیالم  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں باضابطہ ویب سائٹ (P856) ویکی ڈیٹا پر
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

ریا سین (پیدائشی نام ریا دیو سین ؛ پیدائش 24 جنوری 1981 ) [2]ایک ہندوستانی اداکارہ اور ماڈل ہے۔ ریا سین ہندوستان کے ایک اداکاراوں کے خاندان میں پیدا ہوئی، اس کی نانی سُچترا سین ، ماں مون مون مون سین اور بہن ریما سین بھی اداکارائیں تھیں۔ ریا سین نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1991 میں فلم وِش کنیا میں بطور بچی اداکارہ سے کیا تھا۔ اس کی پہلی فلمی کامیابی 2001 ہدایتکار این0چندرا کی کم بجٹ ہندی فلم سٹائل سے ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ اس کے دیگر قابل ذکر فلموں میں پروڈیوسر پریتیش ناندے کی ہندی-انگریزی میوزیکل فلم جھنکار بیٹس (2003) ، شادی نمبر 1 (2005) اور ملیالم خوفناک فلم انانتھابھادرم (2005) ہیں۔

ایک ماڈل کی حیثیت سے ریا سین کو شہرت اس وقت ملی جب اس نے 1998 میں سولہ برس کی عمر میں فالگنی پاٹھک کی موسیقی فلم “ یاد پیا کی آنے لگی “ میں کام کیا تھا۔[3] اور تب سے اب تک ریا سین موسیقی فلموں ، ٹیلی وژن اشتہارات ، فیشن شو میں کام کر رہی ہے اور مختلف میگزینوں کے سرورق پر شائع ہوتی ہے۔ ریا سین نے ایک فلاحی متحرک کے طور پر بھی کام کیا اور ایڈز آگاہی مہم کی موسیقی فلم میں اس بیماری کے بارے میں روایتی نظریات کی نفی کے لیے کام کیا۔ اس کے علاوہ اس نے بچوں کے امراض چشم کے لیے عطیات جمع کرنے میں بھی حصہ لیا۔

اداکاری[ترمیم]

ریا سین نے 1991 میں بچی اداکارہ کی حیثیت سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور فلم وِش کنیا میں پوجا بیدی کے بچپن کا کردار ادا کیا۔ سال 2000 میں ریا نے 19 برس کی عمر میں ریا نے نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ ہدایتکار بھرتھراجا کی تامل فلم تاج محل میں کام کیا لیکن کاروباری طور پر یہ فلم کامیاب نہ ہو سکی تھی۔ [4]

غیر ہندی فلمیں[ترمیم]

ریا سین نے ہندی زبان کے علاوہ ہندوستان کی دوسری زبانوں کی فلموں مثلاً تیلگو، ملیالم، بنگالی اور تامل میں بھی کام کیا۔ اس کے علاوہ اس نے انگریزی فلم میں بھی اداکاری کی۔

ماڈلنگ[ترمیم]

معروف گلوکاروں کی موسیقی فلموں میں ماڈلنگ کرنے سے ریا سین ایک مشہور اور کامیاب ماڈل بن گئی۔ جن میں فالگنی پاٹھک کا “یاد پیا کی آنے لگی” یا “چوڑی جو کھنکی”، آشا بھوسلے کا “جھمکا گرا رے”، جگجیت اور بھوسلے کے “ جب سامنے تم “ اور “ کہیں کہیں سے” ، لتا منگیشکر ، بھونسلے اور سنگھ کا “ دل کہیں ہوش کہیں “، سونو نگم کا “ جینا ہے تیرے لیے” اور شان کا “ سوٹا مارو” شامل ہیں۔

نجی زندگی اور خاندان[ترمیم]

ریاسین (دائیں) اور ریما سین (بائیں)

مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں 24 جنوری 1981 کو پیدا ہونے والی ریا سین ، ماضی کی معروف اداکارہ مون مون سین کی بیٹی ہے۔[5][6] اور بنگالی سینیما کی لیجنڈ اداکارہ سُچترا سین کی نواسی ہے۔ [7]اس کی بہن ریما سین بھی ایک اداکارہ ہے۔ ریا سین کے والد بھارت دیو ورما تری پورہ کے شاہی خاندان سے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی: https://tools.wmflabs.org/wikidata-externalid-url/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm1116258 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 جنوری 2016
  2. IBNS۔ "Riya Sen Sen turns 32"۔ Sify۔ مورخہ 7 اگست 2016 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جون 2016۔
  3. "More than oomph"۔ مورخہ 21 نومبر 2006 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  4. "Riya Sen's new role"۔ Films۔ Behindwoods۔ مورخہ 24 فروری 2008 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2008۔
  5. Divya Vasisht۔ "Straight Answers"۔ Times of India۔ مورخہ 27 دسمبر 2008 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2008۔
  6. Subhash K Jha۔ "Riya and Raima Sen to act together"۔ Mid-Day۔ مورخہ 30 اپریل 2008 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جون 2008۔
  7. Shoma A. Chatterji۔ Suchitra Sen : A Legend in Her Lifetime۔ New Delhi: Rupa & Co.۔ آئی ایس بی این 81-7167-998-6۔