ریحام خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ریحام خان
Reham Khan
معلومات شخصیت
پیدائش 3 اپریل 1973ء (عمر 46 سال)[1][2][3]
اجدابیا  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
قومیت برطانوی
پاکستانی
مذہب اسلام
شوہر اعجاز رحمان(1993–2005)،[4]
عمران خان (2015) طلاق۔[5][6]۔
اولاد ساحر
ردھا
عنایہ[7]
تعداد اولاد 3   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعداد اولاد (P1971) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
تعليم صحافت میں ماسٹرز
پیشہ صحافی
پیشہ ورانہ زبان انگریزی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
دور فعالیت 2007–تا حال
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں باضابطہ ویب سائٹ (P856) ویکی ڈیٹا پر

ریحام خان (Reham Khan) ایک برطانوی پاکستانی صحافی ہے۔ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان کی بیوی [8] رہی، تاہم اب دونوں کے درمیان میں طلاق ہو چکی ہے جس کی تصدیق 30 اکتوبر 2015ء کو ہوئی جب عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس بابت ٹویٹ لکھی۔[9]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ریحام کی پیدائش ایک پاکستانی ڈاکٹر نیئر رمضان کے گھر ہوئی۔ ان کا تعلق سواتی قبیلے کی ذیلی شاخ لغمانی قبیلے سے ہے اور یہ نسلا پشتون ہیں۔ یہ چار زبانیں روانی سے بول سکتی ہیں ، جس میں شامل ہے انگریزی، اردو، پشتو اور ان کی آبائی زبان ہندکو۔ ان کے خاندان کا تعلق بفہ کے علاقے سے ہے جو مانسہرہ ، خیبر پختونخوا سے پندرہ کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ ان کے والدین 1960 کے اواخر میں لیبیا چلے گئے تھے جہاں 1973 میں اجداییا میں ریحام کی ولادت ہوئی۔ ان کا ایک بھائی اور بہن ہے۔[10][11]

ریحام عبدالحکیم خان کی بھانجی ہیں جو خیبر پختونخوا  صوبے کے گورنر رہے ہیں اور پشاور ہائی کورٹ کےچیف جسٹس بھی۔ ریحام نے جناح کالج برائے خواتین ، پشاور سے بی اے کیا ہے۔

پہلی شادی اور طلاق[ترمیم]

ان کا پہلا نکاح 23 جولائی 1992ء کو ایبٹ آباد میں اعجاز ولد فضل الرحمان کے ساتھ ہوا۔ ان کے پہلے شوہر اعجاز رحمان ماہر نفسیات ہیں ، صحافت کے شعبہ میں آنے کی وجہ سے دونوں میں اختلافات پیدا ہوئے۔پندرہ سال کی شادی کے بعد طلاق ہوئی۔ اس شادی سے ریحام کے تین بچے ہیں ساحررحمان ، ردھا رحمان اور عنایہ رحمان۔

کیریئر[ترمیم]

طلاق کے بعد ریحام نے براڈکاسٹ جرنلسٹ کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا۔ پہلا ہوسٹنگ شو 2006 میں لیگل ٹی وی پر کیا۔ 2007 میں سن شائن ریڈیو ہیرفورڈ اور ورسیسٹر کے لیے کام کیا۔ 2008 میں ریحام نے بی بی سی میں براڈکاسٹ جرنسلٹ کے طور پر شمولیت اختیار کر لی۔

2013 میں پاکستان آمد ہوئی اور پاکستانی ٹی وی چینل نیوزون میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد آج ٹی وی میں چلی گئیں۔ 2014 میں کچھ مدت کے لیے پی ٹی وی گئیں مگر مختصر مدت بعد اسے چھوڑ کر ڈان نیوز پر حالات حاضرہ کا پروگرام ان فوکس شروع کر دیا۔

2015  میں کچھ دیرشادی کے بعد ٹی وی پروگرام نہیں کیا مگر پھر ڈان سے ہی مئی میں ایک نیا پروگرام "ریحام خان شو" شروع کیا جس میں پاکستانی ہیروز کی ستائش کی گئی۔ دسمبر 2015 میں نیو ٹی وی سے تبدیلی (تبدیلی سابقہ شوہر عمران خان کا سیاسی نعرہ ہے ) کے نام سے ایک نیا ٹی وی  پروگرام شروع کیا۔ جون 2016 میں نیو ٹی وی کو خیرباد کہا۔

فلم[ترمیم]

ریحام نے جاناں نام کی  رومانوی مزاحیہ فلم بھی بنائی، جوسوات کے علاقے میں فلمائی گئی اور ستمبر 2016 میں ریلیز ہوئی۔

عمران خان سے شادی اور طلاق[ترمیم]

6 جنوری 2015 کے دن عمران خان نے ریحام خان سے اپنی شادی کی تصدیق کر دی جس کے بارے میں اکتوبر 2014  سے چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں (بعد ازان ریحام خان نے دعوی بھی کیا کہ ان کی عمران خان سے شادی نواز شریف کے خلاف دھرنے میں ہی ہو گئی تھی)۔ شادی کی تقریب عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں منعقد ہوئی جبکہ ولیمے کی تقریب میں غریب بچوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ شادی کی تقریب میں کوئی سیاسی شخصیت موجود نہیں تھی۔

چند ماہ بعد ہی اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں اور بالآخر 30 اکتوبر 2015 میں عمران خان نے ٹویٹ کے ذریعے طلاق کی تصدیق کی.

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Imran Khan Marries Reham Khan Despite Opposition by Family"۔ Pakistan Tribune۔ 31 دسمبر 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جنوری 2015۔
  2. "Imran Khan Marries Reham Khan Despite Opposition by Family"۔ Shafaqna۔ 31 دسمبر 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جنوری 2015۔
  3. "Imran Khan 'secretly married BBC weather girl' despite concerns from family and political party about divorced mother"۔ Mirror۔ 31 دسمبر 2014۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جنوری 2015۔
  4. "Reham Khan: From Hazara to Bani Gala"۔ Express Tribune۔ 8 جنوری 2015۔ مورخہ 6 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2015۔
  5. "Imran Khan, Reham divorce with mutual consent"۔ www.dawn.com۔ 2015-10-30۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-30۔
  6. "Imran, Reham divorce with mutual consent – دی ایکسپریس ٹریبیون"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-10-30۔
  7. "Imran Khan's new bride Reham Khan shakes a leg with her ex-husband! Watch Video"۔ India.com۔ 7 جنوری 2015۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2015۔
  8. "Imran and Reham Khan tie the knot in Bani Gala"۔ Express Tribune۔ 8 جنوری 2015۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2015۔
  9. سچ ٹی وی، 30 اکتوبر 2015، "عمران خان اور ریحام میں طلاق ہو گئی، عمران خان نے تصدیق کر دی"
  10. "Reham Khan: From Hazara to Bani Gala"۔ The Express Tribune۔ 8 جنوری 2015۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جنوری 2015۔
  11. Jenn Selby (16 جنوری 2015)۔ "Reham Khan: Outrage in Pakistan as former BBC presenter who recently married Imran Khan is filmed cooking sausages"۔ The Independent۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2016۔