ریحان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ریحان (انگریزی:Raihan) ملائیشیا کا ایک نشید گروپ ہے جس نے اکتوبر 1996ء میں اپنے پہلے البم پوجی-پوجیان کے ذریعے ملک بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ اس گروپ کے بانی ارکان میں نظری جوہانی، چی عمران ادریس، ابو بکر محمد یتیم،عمران ابراہیم اور اظہری احمد شامل تھے۔ فرحین عبد الفتح کی جانب سے جاری کردہ اُن کے پہلے البم پوجی-پوجیان کی 6 لاکھ 50 ہزار کاپیاں فروخت ہوئیں۔

29 اگست 2001ء کو گروپ کے بانی رکن اور سربراہ اظہری احمد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔

گروپ کے باقی چاروں ارکان نظری جوہانی، چی عمران ادریس، ابو بکر محمد یتیم اور عمران ابراہیم گروپ سے وابستہ رہے۔ ریحان اب تک 11 البم جاری کر چکا ہے اور ملائشیا میں کئی اعزازات میں حاصل بھی اپنے نام کیے ہیں۔ اپنے شاندار بین الاقوامی دوروں کے باعث وہ تین مرتبہ AIM Anugerah Kembara حاصل کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ گروپ ملائشیا میں تاریخ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے البم کا اعزاز بھی رکھتا ہے جبکہ اسے سب سے زیادہ تیزی سے بکنے والے البم کا ریکارڈ بھی حاصل ہے۔

نظری جوہانی کے گروپ سے استعفے دینے اور ان کے متبادل نور الدین جعفر کے گروپ چھوڑ جانے کے باعث ان کی جگہ ذوالفضلی بن مستضیٰ کو گروپ کا حصہ بنایا گیا۔

ریحان سنگاپور، برطانیہ، جنوبی افریقا، روس، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، کینیڈا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ سمیت کئی ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکا ہے۔

بیرونی روابط[ترمیم]

ریحان کی باضابطہ ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ raihan.com.my (Error: unknown archive URL)