ریختہ (ویب سائٹ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ریختہ ڈاٹ آرگ یا ریختہ ویب سائٹ ریختہ فاؤنڈیشن کی جانب سے تیار کردہ بھارت کی ایک اردو ادبی ویب سائٹ ہے جس میں اردو ادب، زبان کی تاریخ اور کئی اصناف سخن کی 19،000 برقی کتابیں و رسائل موجود ہیں۔ اس میں کئی شعرا کی شاعری بھی دی گئی ہے جسے موضوعات کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ہے۔ نیز اس میں اردو، انگریزی اور ہندی زبان کی لغتیں بھی ہیں۔

صارفین کا اشتراک[ترمیم]

یہ ویب سائٹ ان تینوں زبانوں میں بہ یک وقت دستیاب ہے۔ اضافہ معلومات کی خاطر یہ سائٹ اپنے صارفین کو اردو کتابیں اسی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

مواد کی ہمہ پہلو نوعیت[ترمیم]

بہت ساری غزلوں کو گلوکاروں کی آواز کے آڈیو یا ویڈیو کی شکل میں بھی رکھا گیا ہے۔ اس کے بانی سنجیو صراف ہیں۔ یہ ایک سماجی شخصیت، پالی پلکس کارپوریشن لمیٹیڈ کے بانی، چئرمین اور بنیادی حصص دار ہیں جو دنیا کیپی ای ٹی فلم بنانے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں شامل ہے۔

بیرونی ربط[ترمیم]