ریختی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ریختی اردو نسوانی شاعری کی ایک شکل ہے۔ مرد شاعروں کی تخلیق کی ہوئی شاعری کی ایک صنف ہے [1] جس میں خواتین کی زبان میں ان کے اپنے بارے میں اظہار خیال ہے۔[2] اس کی ابتدا انیسویں صدی میں لکھنؤ، ریاست اودھ (موجودہ اتر پردیش، بھارت) سے ہوئی۔[1] سعادت یار خان رنگین کو اس کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔[3]

یہ شاعری عام طور پر غزل کی شکل میں لکھی جاتی ہے جس میں خواتین کے خاص محاوروں، انداز گفتگو اور تلفظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔[1] اس کے موضوعات میں خواتین-خواتین، خواتین-مردوں کی آشنائی اور خواتین کی جنسی خواہشات کا اظہار شامل ہوتے ہیں۔

مشہور شعرا[ترمیم]

  1. سعادت یار خان رنگین
  2. میر یار علی جان صاحب
  3. محسن خان محسن
  4. انشا اللہ خان انشا

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ Rekhti Rekhta Foundation, Retrieved 10 May 2016
  2. Review of Ruth Vanita's "Gender, Sex and the City: Urdu Rekhti Poetry in India, 1780–1870" Intersections: Gender and Sexuality in Asia and the Pacific Issue 31, December 2012 Retrieved 10 May 2016
  3. Sajid Sajni: The last poet of Rekhti Blog: The World of Urdu Poetry, Literature and News. 12 May 2009. Retrieved 10 May 2016