ریکٹی فائر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ریکٹی فائر[ترمیم]

ریکٹی فائر ایک ایسا برقی آلہ ہے۔ جو آلٹرنیٹنگ کرنٹ کو ڈائریکٹ کرنٹ میں بدلتا ہے یعنی AC کرنٹ کو DC کرنٹ بنا دیتا ہے۔ یہ عمل ریکٹی فکیشن کہلاتا ہے۔ چھوٹے اور ڈبے میں بند ریکٹی فائر کو اکثر ایڈاپٹر (adopter) یا پاور سپلائی (power supply) بھی کہتے ہیں۔

ریکٹی فائر کیسے کام کرتا ہے[ترمیم]

مرکری آرک ریکٹی فائر
فل ویو ریکٹی فائر۔ بائیں جانب سے آلٹرنیٹنگ کرنٹ ٹرانسفورمر میں داخل ہو رہا ہے جسے دو ڈائی اوڈ ڈائریکٹ کرنٹ میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ تبدیل شدہ ڈائریکٹ کرنٹ دائیں جانب دکھایا گیا ہے۔ کیپیسٹر کی مدد سے اس ڈائریکٹ کرنٹ کی ناہمواری دور کی جا سکتی ہے جسے اسموتھنگ کہتے ہیں۔ ٹرانسفورمر ریکٹیفائر کے لیے لازمی نہیں ہوتے لیکن ڈائیوڈ لازمی ہوتے ہیں۔
ہاف ویو ریکٹی فائر۔ جب صرف ایک ڈائی اوڈ استعمال ہوتا ہے تو آدھی "ریکٹی فیکیشن" ہوتی ہے۔ ہاف ویو ریکٹی فائر بیٹری تو چارج کر دیتے ہیں مگر آڈیو ایمپلی فائر کے لیے استعمال نہیں کیے جا سکتے کیونکہ آڈیو کوالٹی بری طرح گر جاتی ہے۔
سلیکون ڈائیوڈ کی ایجاد سے پہلے ریکٹی فیکیشن ایک مشکل کام ہوتا تھا۔ ایک اے سی موٹر چلا کر ڈی سی ڈائنامو گھمایا جاتا تھا تاکہ ڈی سی حاصل ہو سکے۔

ریکٹی فائر سلیکون، ویکیوم ٹیوب، مرکری آرک والوز یا سولڈ اسٹیٹ ڈائیوڈ سے بنائے جاتے ہیں۔ جب ریکٹی فائر میں سے سمت بدلتا ہوا آلٹرنیٹنگ کرنٹ گزرتا ہے تو ریکٹی فائر اسے ڈائریکٹ کرنٹ میں بدل دیتا ہے جو ایک ہی سمت بہتا ہے۔
آلٹرنیٹنگ کرنٹ کی فریکوینسی چند ممالک میں 50 ہوتی ہے جبکہ کچھ ممالک 60 ہرٹز کی فریکوینسی استعمال کرتے ہیں۔ ریکٹیفائیر میں سے گزرنے کے بعد جب یہ ڈی سی کرنٹ بن جاتا ہے تو اس کی فریکوینسی صفر ہو جاتی ہے۔ ہرٹز کو Hz سے ظاہر کرتے ہیں۔

استعمالات[ترمیم]

ریکٹی فائر گاڑیوں اور UPS وغیرہ کی بیٹری چارج کرنے کے لیے اور لیبارٹری میں تجربات کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ AC سے استعمال ہونے والے ہر ریڈیو، ٹی وی اور کمپیوٹر میں یہ ریکٹی فائر پہلے ہی سے نصب ہوتا ہے۔

ہر گاڑی کے آلٹرنیٹر کے اندر 6 سلیکون ڈائیوڈ نصب ہوتے ہیں جو تھری فیز آلٹرنیٹنگ کرنٹ کو ڈی سی بنا کر بیٹری چارج کر دیتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]