مندرجات کا رخ کریں

ریکھا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ریکھا
(ہندی میں: रेखा ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش (1954-10-10) 10 اکتوبر 1954 (عمر 69 برس)
چنئی [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش حیدر آباد   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت [4][5][2][6]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل بھارتی شہری [2]  ویکی ڈیٹا پر (P172) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
جماعت آزاد سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات مکیش اگروال (شادی. 1990; وفات. 1990)
والد جیمنی گنیشن [2]  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ پشپ دیوی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رشتے دار ساویتری (سوتیلی ماں)
کملا سیلوراج (سوتیلی بہن)
شبھا (کزن)
ویدنتم راگھوایہ (چاچا)[7]
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان ،  پس پردہ گلوکار ،  موسیقار [1][8]،  ادکارہ [1][9][2][3][6][8]،  فلم اداکارہ [5][10]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان تمل ،  تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں مقدر کا سکندر ،  خوبصورت ،  سلسلہ (1981ء فلم) ،  خون بھری مانگ ،  امراؤ جان [4]  ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ایفا حاصل زیست اعزاز (2012)
 فنون میں پدم شری   (2010)
بولی ووڈ فلم اعزاز-بہترین معاون اداکارہ (برائے:کوئی۔۔۔ مل گیا ) (2004)
فلم فیئر حاصل زیست اعزاز (2003)
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ (برائے:کھلاڑیوں کا کھلاڑی ) (1997)
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:خون بھری مانگ ) (1989)
قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:امراؤ جان ) (1982)
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:خوبصورت ) (1981)
زی ساین حاصل زیست اعزاز
سکرین اعزاز برائے بہترین ولن
 پدم شری اعزاز    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
IMDB پر صفحہ[11][12]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بھنوریکھا گنیسان (ولادت: 10 اکتوبر 1954) ایک بالی وڈ فلمی اداکارہ ہیں۔ وہ اپنی استقامت کے لیے مشہور ہیں اور ان کو ہندوستانی سنیما کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔[13] انھوں نے 180 سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کیا ہے اور قومی فلم ایوارڈ اور تین فلم فیئر ایوارڈز جیت چکی ہیں۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

ریکھا 10 اکتوبر 1954 کو تمل ناڈو کے شہر مدراس میں پیدا ہوئیں۔ وہ تیلگو اداکارہ پشپاویلی اور تمل اداکار جیمنی گنیسن کی اولاد ہیں جب ریکھا پیدا ہوئیں تھیں تو یہ جوڑا غیر شادی شدہ تھا۔[14]ریکھا کی ایک چھوٹی بہن ، رادھا (ولادت 1956) ہے۔[15]

ریکھانے 15 سال کی عمر میں تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کیا۔ حالانکہ انھیں اپنی فلمی زندگی میں بے حد جدوجہد کرنی پڑی۔

امراؤ جان

[ترمیم]

یوں تو ریکھا نے ہندی کی متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا۔ لیکن ان کی فلمی زندگی میں سنہ 1981 میں بڑا موڑ آیا۔ جب انھوں نے فلم ‘ امراﺅ جان ’ میں طوائف کا کردار ادا کیا اور اس کردار کو ناقابل فراموش بنا دیا۔ ریکھا نے اس فلم میں ادا کاری کے لیے باقاعدہ اردو زبان سیکھی تھی۔ اسی لیے اشعار و مکالموں کی ادائیگی میں زبردست برجستگی ہے۔ یہ فلم ان کی زندگی میں بہت بڑا موڑ ثابت ہوئی کیونکہ اس کے بعد ان کی کامیابی کو پر لگ گئے۔

دیگر کامیاب فلمیں

[ترمیم]

ریکھا کی کامیاب فلموں میں ساون بھادو، رام پور کا لکشمن، گورا کالا، کہانی قسمت کی، نمک حرام، دھرم کرم، دھرماتما، اتسو، مقدر کا سکندر، سلسلہ، پیار کی جیت، پھول بنے انگارے، زبیدہ، کوئی مل گیا اور اوم شانتی اوم کے بھی نام لیے جاتے ہیں

خانگی زندگی

[ترمیم]

ان کی خانگی زندگی بہت ناکام رہی ہے۔ کبھی ان کا معاشقہ فلم اداکار ونود مہرا کے ساتھ تھا اور کبھی امیتابھ بچن کے ساتھ ان کا نام لیا جاتا تھا لیکن شادی انھوں نے دہلی کے ایک بڑے تاجر مکیش اگروال سے سنہ 1990 میں کی تھی لیکن ایک سال بعد ہی مکیش نے خودکشی کر لی۔

اعزازات

[ترمیم]

بے شمار فلمی ایوارڈز کے ساتھ ساتھ ریکھا کو 2010 میں اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم شری سے نوازاگیا۔

گذشتہ 33 سال سے وہ ہر موقع پر ایک دوسرے سے آنکھیں چراتے ہوئے ملے، لیکن 14 جنوری کو ممبئی میں ا سکرین ایورڈس تقریب کے دوران یہ ’سلسلہ‘ ٹوٹ گیا۔ امیتابھ اور ریکھا اتنے طویل عرصہ بعد پہلی مرتبہ گرمجوشی سے ملتے ہوئے نظر آئے کہ ذرائع ابلاغ خبرجاری کرنے پر مجبور ہو گئے۔ کہتے ہیں کہ’ ہیلو‘ ہوئی ادھر امیتابھ مسکراے تو ادھر ریکھا نے بھی شرماتے ہوئے جوابی تبسم رسید کیا۔ امیتابھ کے ساتھ موجود جیہ نے بھی ریکھا کے ہاتھ پکڑ لیے۔ یہ منظر ہے ممبئی میں منگل کی رات کا جب اسکرین ایورڈس کے دوران میں بچن کنبہ اور ریکھامیں قربت محسوس کی گئی جو سابقہ ملاقاتوں سے قطعی مختلف تھا۔ امیتابھ ابھی تک ریکھا کو دیکھتے ہی آنکھیں چرا لیا کرتے تھے لیکن اس بار ملاقات میں گرمجوشی تھی‘ امیتابھ نے ہیلو کیا تو ریکھا نے بھی جواب کچھ ایسے ہی کہا۔ جیہ اور ریکھا کو گذشتہ کچھ برسوں کے دوران میں اس طرح ملتے ہوئے شاید ہی کبھی دیکھا گیا ہوگا۔ دونوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ہوئے تھے۔ 80 کی دہائی میں ریکھا اور امیتابھ کے معاشقوں کی خبریں جب منظر عام پر آئی تھیں تو برصغیرمیں جاری ’سوتن‘رقابت کی روایت کے تحت ریکھا اور جیہ کے رشتوں میں تلخی آ گئی تھی۔ حتی کہ 1981 میں فلم سلسلہ کے بعد ریکھا اور امیتابھ کا رشتہ بھی وہیں ختم ہو گیا۔ اس کے بعد ایک دوسرے سے بچ کرچلنے کا نیا سلسلہ شروع ہوا جو اس رات ختم سا محسوس ہوا۔ کہنے والے آج بھی کہتے ہیں کہ امیتابھ کی کامیابی میں جہاں راجیو گاندھی کی قربت کی بدولت اندراگاندھی کے اس تعارفی خط کا دخل ہے جو انھوں نے بالی وووڈ کی اہم شخصیات کو تحریر کیا تھا وہیں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر فلم کے پردے پر ریکھا جیسی منجھی ہوئی اداکارہ کا ساتھ امیتابھ کو نہ ملا ہوتا تو شاید وہ اتنی بلندی تک نہیں پہنچ پاتے جہاں سے انھیں خود ریکھا دکھائی دینی بند ہو گئی۔

کتابیات

[ترمیم]
  • Elisabeth Bumiller (1 June 1991)۔ May You Be the Mother of a Hundred Sons۔ Penguin Books India۔ صفحہ: 185۔ ISBN 978-0-14-015671-3 
  • Diptakirti Chaudhuri (2014)۔ Bollybook: The Big Book of Hindi Movie Trivia (بزبان انگریزی)۔ Penguin UK۔ ISBN 978-93-5118-799-8 
  • Rohit K. Dasgupta، Sangeeta Datta (2018)۔ 100 Essential Indian Films (بزبان انگریزی)۔ Rowman & Littlefield۔ ISBN 978-1-4422-7799-1 
  • Rachel Dwyer (2005)۔ 100 Bollywood Films (بزبان انگریزی)۔ Lotus Collection, Roli Books۔ ISBN 978-81-7436-433-3 
  • Deepa Gahlot (2015)۔ Sheroes: 25 Daring Women of Bollywood (بزبان انگریزی)۔ Westland Limited۔ صفحہ: 29–34۔ ISBN 978-93-85152-74-0 
  • Ganti, Tejaswini (2004)۔ Bollywood: A Guidebook to Popular Hindi Cinema۔ Routledge۔ ISBN 978-0-415-28853-8 
  • Gulzar، Govind Nihalani، Saibal Chatterjee (2003)۔ Encyclopaedia of Hindi Cinema (بزبان انگریزی)۔ Popular Prakashan, Encyclopaedia Britannica (India) Pvt. Limited۔ ISBN 978-81-7991-066-5 
  • Subhash K. Jha، Amitabh Bachchan (2005)۔ The Essential Guide to Bollywood (بزبان انگریزی)۔ Lustre Press۔ ISBN 978-81-7436-378-7 
  • Ashish Rajadhyaksha، Paul Willemen (1999)۔ Encyclopedia of Indian Cinema (بزبان انگریزی)۔ Routledge۔ ISBN 978-1-135-94325-7 
  • Bibekananda Ray (2005)۔ Conscience of The Race (بزبان انگریزی)۔ Publications Division Ministry of Information & Broadcasting۔ ISBN 978-81-230-2661-9 
  • Yasser Usman (24 August 2016)۔ Rekha: The Untold Story (بزبان انگریزی) (illustrated ایڈیشن)۔ Juggernaut Books۔ ISBN 9788193284186 

مزید پڑھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب https://www.imdb.com/name/nm0004334/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولا‎ئی 2021
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث https://www.nndb.com/people/054/000134649/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولا‎ئی 2021
  3. ^ ا ب Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولا‎ئی 2021
  4. ^ ا ب ناشر: او سی ایل سیhttps://viaf.org/viaf/61838591/ — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولا‎ئی 2021
  5. ^ ا ب https://portal.dnb.de/opac.htm?method=simpleSearch&cqlMode=true&query=nid%3D1029089779 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولا‎ئی 2021 — اجازت نامہ: CC0
  6. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb15072949m — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولا‎ئی 2021 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  7. "Memories of the Southern Devadas"۔ thehindu.com۔ 24 مارچ 2003 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2015 
  8. https://www.cinemagia.ro/actor.php?actor_id=35436 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولا‎ئی 2021
  9. http://www.filmportal.de/person/f24ddadb2e5e4f1294682822996ce3e7 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولا‎ئی 2021
  10. ناشر: مکتبہ ریاست بویریا — Deutsche Biographie — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولا‎ئی 2021
  11. https://musicbrainz.org/artist/b2918404-8c46-415f-a419-779516c9dfc5 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 جولا‎ئی 2021
  12. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/b2918404-8c46-415f-a419-779516c9dfc5 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
  13. Gulzar, Nihalani & Chatterjee 2003, p. 614.
  14. "Who is Rekha?"۔ NDTV۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2017 
  15. Usman 2016, p. 32.