ذائقہ (طبیعیات)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(زائقہ (طبیعیات) سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search

سادہ سے الفاظ میں تو یوں کہا جاسکتا ہے کہ ذراتی طبیعیات میں ذائقہ سے مراد کسی بھی بنیادی ذرے کی پائی جانے والی مختلف اقسام کی ہوتی ہے۔ اور طبیعیات میں اس کی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ ؛ ذراتی طبیعیات میں ذائقہ، کسی عنصری ذرے کا مقداریہ عدد (quantum number) ہوتا ہے جو اس کی (یا ان ذرات کے )، نحیف تفاعلات سے وابستہ ہوتا ہے۔ اس مقداریہ عدد کو ایک متناظر (symmetry) تصور کیا جاتا ہے اور طبیعیات سے تعلق رکھنے والے نحیف برقی نظریے (electroweak theory) میں یہ متناظر دراصل مقیاسی ہوتا ہے کہ جس میں انحطاط کے ساتھ، واقعات تبدل ذائقہ بھی پائے جاتے ہیں۔ جبکہ مقداریہ لونی حرکیات (quantum chromodynamics) میں زائقے کا یہ متناظر، ایک کائناتی حیثیت رکھتا ہے۔