مندرجات کا رخ کریں

زاہد حسین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زاہد حسین
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1893ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1957ء (63–64 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سفارت کار ،  بینکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پاکستان کے ممتاز ماہر اقتصادیات اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پہلے گورنر (ولادت: 1895ء - وفات: 14 نومبر 1957ء)

علی گڑھ کالج اور لاہور میں تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں چیف کمشنر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیے۔ 1945ء میں حکومت حیدر آباد دکن میں وزیر مالیات مقرر ہوئے۔ تقسیم کے بعد پاکستان چلے آئے اور اگست 1947ء میں ہندوستان میں پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر مقرر ہوئے۔ اپریل 1948ء تک اسی عہدے پر فائز رہے۔ اس کے بعد انھیں پاکستان سٹیٹ بنک کا پہلا گورنر مقرر کیا گیا۔ 1953ءمیں حکومت نے انھیں منصوبہ بندی بورڈ کی تشکیل کی تو اس کے صدر مقرر ہوئے دسمبر 1965ء تک اسی عہدے پرمامور ہوئے۔ انہی کی رہنمائی میں پاکستان کا پہلا پانچ سالہ منصوبہ تیار ہوا جس میں ملکی معیشت کے استحکام کے لیے زرعی اصلاحات کی سفارش کی گئی تھی۔ مگر اس وقت کا مقتدر طبقہ ان اصلاحات کے خلاف تھا اس لیے انھیں منصوبہ بندی بورڈ کی صدارت سے علاحدہ کر دیا گیا۔ بعد ازاں مرتے دم تک محصولات کی تحقیقاتی کمیٹی کے صدر رہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]