زبیر بن عبد المطلب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(زبیربن عبد المطلب سے رجوع مکرر)

الزبیر بن عبد المطلب (عربی: الزبير بن عبد المطلب‎) عبدالمطلب کے بیٹے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا تھے۔ آپ حضرت محمد کے والدِ ماجد حضرت عبداللہ اور ابو طالب کے حقیقی بھائی تھے۔ ان کی والدہ فاطمہ بنت عمروبن عایذ بن عمران بن محزوم بن یقظہ بن مرہ ہے۔
جب رسول اللہ ﷺکی 24 سال عمر ہوئی تو ان کی وفات ہو گئی حلف الفضول کے قیام میں انھوں نے بہت کوشش کی تھی جس سے ان کی نیکی اور رحم دلی کا ثبوت ملتا ہے بہت بڑے فصیح شاعر اور عبد المطلب کی وصی تھے ان کا ایک فرزند عبد اللہ اور دو لڑکیاں صباعہ اور ام حکیم صحابی ہیں[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. رحمۃ اللعالمین،جلد دوم صفحہ 347،331 قاضی سلیمان منصور پوری،مرکز الحرمین الاسلامی فیصل آباد،2007ء