زبیر جھارا (پہلوان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

جھارا پہلوان (اصل نام زبیر اسلم، وفات 11 ستمبر 1991ء) پاکستان کے معروف پہلوان تھے۔ ان کا تعلق پہلوانوں کے خاندان سے تھا۔ ان کے والد اسلم پہلوان رستم پنجاب اور رستم ایشیا اور تایا بھولو پہلوان رستم زماں بھی ممتاز پہلوان تھے۔[1]ان کے خاندان کے دیگر ممتاز پہلوانوں کے نام۔ گاماں پہلوان رستم زماں (والد کے تایا)، امام بخش پہلوان رستم ھند (دادا)، بھولو پہلوان رستم زماں (تایا)، غلام پہلوان امرتسریہ رستم زماں (پڑنانا)، اچھا پہلوان رستم پنجاب و رستم ایشیا (والد)،

تعارف[ترمیم]

جھارا نے 16 برس کی عمر میں بین الاقوامی کشتی لڑنے کا آغاز کیا تھا اس کا قد 6 فٹ 2 انچ اور وزرن تقریبا 96 کلوگرام تھا۔ جھارا پہلوان اپنے مختصر عرصہ حیات میں مکمل طور پر ناقابل شکست رہے۔

پیشہ ورانہ خدمات[ترمیم]

ابتدائی دنوں میں جھارا نے پہلی پیشہ ورانہ کشتی ملتان میں زوارپہلوان ملتانی سے لڑی۔ انہوں نے ملتانی کو دو دفعہ شکست دی۔ انہوں نے جاپانی پہلوان انوکی سے بھی کشتی لڑی جس میں اس میں انہوں نے انوکی کو شکست دی۔ انوکی نے اس سے پہلے جھارا کے چچا اکرم پہلوان (اکی پہلوان) کو شکست دی تھی۔[2]

انتقال[ترمیم]

جھارا دل کی دھڑکن بند ہونے سے 29 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://www.pakistanconnections.com/history/index/2013-09-10/930
  2. "Revival of Bholu Brothers' legacy"۔ Dawn News۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2014۔
Midori Extension.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔