زبیر رضوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

زبیر رضوی بھارت سے تعلق رکھنے والے نامور اردو زبان کے شاعر، براڈکاسٹر، مدیر اور نقاد تھے۔

حالاتِ زندگی[ترمیم]

15 اپریل 1935ء میں امروہہ کے ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تعلیم حیدرآباد دکن اور دہلی سے حاصل کی۔

ملازمت[ترمیم]

1966ء میں آل انڈیا ریڈیو میں اسکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے شامل ہوئے اور ترقی کرتے کرتے دوردرشن میں ڈائریکٹر آف اسپورٹس کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔۔[1] دو برس تک اردواکادمی دہلی کے سیکریٹری بھی رہے۔

تصانیف[ترمیم]

شعری مجموعے[ترمیم]

  • لہر لہر ندیا گہری
  • خشتِ دیوار
  • مسافتِ شب
  • دامن
  • پرانی بات ہے
  • سبزہ ساحل
  • سنگِ صدا (نظمیں)

===یاداشتیں===* گردشِ پا

مرتب[ترمیم]

اردو ڈرامے کا سفر ان کی مرتبہ ہے جو نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا نے شائع کی۔[2]

مدیر[ترمیم]

ذہن جدید سہ ماہی رسالہ کی ادارت کی۔

وفات[ترمیم]

وہ 20 فروری 2016ء کو انتقال کر گئے۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. بچوں کا ماہنامہ امنگ، دہلی، مارچ 2016ء
  2. ماہنامہ صدائے اردو، بھوپال جلد 15، شمارہ 6، مارچ 2015ء
  3. آہ زبیر رضوی