زرنش خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

زرنش خان
معلومات شخصیت
پیدائش 16 اگست 1993(1993-08-16)[1]
پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت پاکستانی
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
دور فعالیت 2014 – موجود
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زرنش خان ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ وہ اردو ٹیلی ویژن کے سیریل میں اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ خان نے سسرال میرا (2015) میں علیزہ کا کردار ادا کیا ہے جس کے لیے انھیں بہترین سوپ اداکارہ کا ہم ایوارڈ ملا۔[2]بعد ازاں انھوں نے اے زندگی (2015) میں سمرہ اور صحرا میں سفر (2015) میں اقراء کا کردار ادا کیا۔ انھوں نے ہم ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزدگی حاصل کی۔ وہ مزید تعریفی سیریلز لاج (2016), سن یارا، من چاہی (2017), دی اجازت (2018) اور ایک محبت کافی ہے (2018-19) میں بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں۔ [3][4][5]


ذاتی زندگی[ترمیم]

زرنش خان لاہور میں پیدا ہوئی مگر چند سال بعد اسلام آباد چلی گئیں اور ان کی ابتدائی تعلیم و زندگی اسلام آباد میں گذری۔ فقط سترہ سال کی عمر میں ان کی شادی ہو گئی اور وہ پاکستان سے دبئی منتقل ہو گئیں۔ اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی سے انھوں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اب ایک مقبول اداکارہ کے طور پر اپنا لوہا منوا چکی ہیں۔

پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

2014  میں اپنی پہلی ڈراما سیریل کے بعد اسی سال ایک اور  ڈراما سیریل "ڈھول بجنے لگا" کیا جو پہلے ڈرامے کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہوا۔  اس کے بعد تیسرے ڈراما سیریل "سسرال میرا"  کیا جس پر  انھیں ہم ٹی وی کی طرف سے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس ڈرامے میں  اب تک بہت سے ہی مشہور اور ٹی وی اداکار کے ساتھ کام کر چکے ہیں جن میں عمران اسلم، علی عباس بہروز سبزواری، مدیحہ حسین زیدی شامل ہیں۔ ان کے مشہور ڈراما سیریز میں خدا نہ کرے، اے زندگی، صحرا میں سفر، لاج، عشق زہے نصیب شامل ہیں۔

ٹیلی فلم[ترمیم]

زرنش نے مندرجہ ذیل ٹیلی فلموں میں کام کیا:

سال ٹیلی فلم کردار نیٹ ورک
2015 ایک اور ایک گیارہ میرا ہم ٹی وی
2016 جانے سے پہلے رمشاء آج انٹرٹینمنٹ
دل میں بجی گھنٹی عنایا ہم ٹی وی
2017 یہ عشق نہیں آسان مشی اردو 1

ایوارڈز اور نامزدگیاں[ترمیم]

سال کام ایوارڈ نتیجہ حوالہ
ہم ایوارڈ
2015 سسرال میرا. بہترین سوپ اداکارہ کا ہم ایوارڈ فاتح [6][7]
2016 ائے زندگی بہترین معاون اداکارہ کا ہم ایوارڈ نامزد

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Saira Khan (10 February 2019)۔ "Zarnish Khan wanted to play Chammi from Aangan"۔ Hip in Pakistan۔ 17 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2019 
  2. "Hum TV's Latest Saas Bahu Tale: Susral Mera"۔ brandsynario۔ September 25, 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ July 12, 2015 
  3. "Categories and winners at servise 3rd hum awards"۔ ہم نیٹورک۔ 10 April 2015۔ 22 دسمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2015 
  4. "2013 Hum Awards winners"۔ Correspondent۔ ڈان نیوز۔ 10 April 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2015 

بیرونی روابط[ترمیم]