مندرجات کا رخ کریں

زلزلۂ ہیٹی 2010ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہیٹی میں 12 جنوری 2010ء کو آنے والا زلزلہ مطلق 7.0 کا تھا۔ اس کا مرکز شہر پرنس کا پورٹ سے 25 کلومیٹر فاصلے پر تھا، جہاں سخت تباہی ہوئی۔ صدارتی محل سمیت متعدد عمارتیں خاک بوس ہو گئیں۔ ہلاک شدگان کا تخمینہ 200000 افراد لگایا گیا۔[1]

امدادی کارروائیاں

[ترمیم]

امریکہ اور کینیڈا میں خیراتی اداروں، جیسا کہ صلیب احمر، کے لیے عوام سے امداد لینے کے لیے ان کی حکومتوں نے خاصا زور لگایا۔[2] امریکی صدر بارک اوبامہ نے سابقہ صدور کلنٹن اور بُش کی زیر صدارت انجمن بنائی جو امدادی پیسے اکٹھے کرے گی۔[3] امریکا نے 5000 فوجی امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ کیے۔ نظام مواصلات کی تباہی کے باوجود ابتدائی دنوں میں امریکا نے فضا سے خوراک گرانے سے انکار کر دیا کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ اس سے افراتفری پھیلے گی۔ پورٹ اؤ پرنس کے ہوائی اڈا پر امریکیوں نے قبضہ کر لیا۔ بظاہر امداد کے لیے گئے امریکی فوج اس انداز میں کارروائی کر رہی ہے کہ ہیٹی کے سابقہ استعماری آقا فرانس کے وزیر نے اسے امریکی "قبضہ" جانا اور اقوام متحدہ سے امریکی کردار کی وضاحت طلب کی۔[4] اخبارات اور موقع پر موجود خیراتی اداروں کے مطابق ایک ہفتہ گذر جانے کے بعد بھی امریکی ترجیح امدادی کام کی بجائے زیادہ فوج ملک میں لانے پر ہے۔[5][6]

کینیڈا کے عوام نے ابتدائی دنوں میں بیس ملین ڈالر امدادی چندہ دیا۔ کینیڈا نے بھی فوجی بھیجے، مگر وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے عجیب زبان میں بیان دیا کہ

“This time we have to go into Haiti and finish the job,”

— 

عبدالستار ایدھی نے پانچ لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔[8]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Haiti quake death toll may hit 200,000"۔ bbc۔ 18 جنوری 2010ء {{حوالہ خبر}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |pmd= (معاونت) والوسيط غير المعروف |seperator= تم تجاهله (معاونت)
  2. "Text donations for Haiti a big success"۔ cbc۔ 18 جنوری 2010ء {{حوالہ خبر}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |pmd= (معاونت) والوسيط غير المعروف |seperator= تم تجاهله (معاونت)
  3. "Bush, Clinton and the crimes of US imperialism in Haiti"۔ wsws۔ 18 جنوری 2010ء {{حوالہ خبر}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |pmd= (معاونت) والوسيط غير المعروف |seperator= تم تجاهله (معاونت)
  4. "US accused of 'occupying' Haiti as troops flood in"۔ ڈیلی ٹیلیگراف۔ 18 جنوری 2010ء {{حوالہ خبر}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |pmd= (معاونت) والوسيط غير المعروف |seperator= تم تجاهله (معاونت)
  5. "Haitians dying by the thousands as US escalates military intervention"۔ wsws۔ 22 جنوری 2010ء {{حوالہ خبر}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |pmd= (معاونت) والوسيط غير المعروف |seperator= تم تجاهله (معاونت)
  6. "US accused of annexing airport as squabbling hinders aid effort in Haiti: Priority landing for Americans forces flights carrying emergency supplies to divert to Dominican Republic"۔ گارڈین۔ 17 جنوری 2010ء {{حوالہ خبر}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |pmd= (معاونت) والوسيط غير المعروف |seperator= تم تجاهله (معاونت)
  7. ٹورانٹو سٹار 18 جنوری 2010ء، "Three more Canadians found dead in Haiti"
  8. "ایدھی کی طرف سے پانچ لاکھ ڈالر کی امداد"۔ بی بی سی۔ 14 جنوری 2010ء {{حوالہ خبر}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے: |pmd= (معاونت) والوسيط غير المعروف |seperator= تم تجاهله (معاونت)