زمین (ناول)
| مصنف | خدیجہ مستور |
|---|---|
| مترجم | یوان وئے شوئے (چینی) ڈیزی راکویل (انگریزی) |
| ملک | پاکستان |
| زبان | اردو |
تاریخ اشاعت | 1983ء (اردو) 1986ء (چینی) |
تاریخ اشاعت انگریری | 2019ء |
زمین پاکستانی ناول اور افسانہ نگار خدیجہ مستور کا اردو ناول ہے۔ یہ ناول 1983ء میں ان کی وفات کے بعد ادارۂ فروغِ اردو نے شائع کیا۔[1] ڈیزی راکویل نے اس کا انگریزی ترجمہ کیا اور جولائی 2019ء میں اے ”اے پرومِسڈ لینڈ“ کے عنوان سے شائع کیا۔[2] اس سے قبل اصل اردو کتاب کی اشاعت کے تین سال بعد یعنی 1986ء میں یوان وئے شوئے نے اسے چینی قالب میں ڈھالا۔ زمین تقسیم ہند کے دوران پیدا ہونے والے اقتصادی اور سیاسی انتشار کو پیش کرتا ہے۔[3] اس کا آغاز خدیجہ کے پہلے ناول آنگن کے آخری منظر یعنی لاہور کے والٹن پناہ گزین کیمپ سے ہوتا ہے۔ اس وجہ سے اسے کبھی کبھار آنگن کا تسلسل سمجھا جاتا ہے، تاہم راکویل نے واضح کیا ہے کہ یہ بیانیہ اعتبار سے تسلسل نہیں بلکہ فکری اور موضوعاتی طور پر اس کا تتمہ ہے۔[4][5] اسے سیاسی تمثیل اور پاکستان کی آزادی کا ایسا تاریخی بیان سمجھا جاتا ہے جو خالصتاً خواتین کے نقطۂ نظر پر مبنی ہو۔[6]
کردار
[ترمیم]- ساجدہ (مرکزی کردار)
- ابا (منشی رمضان)
- سلیمہ
- کاظم
- ناظم
- صابرہ
- مالک
- آمنہ (سلیمہ کی ماں)
- اماں بی
- تاجی
- صلاح الدین عرف صلّو
تراجم
[ترمیم]یوان وئے شوئے نے ناول زمین کا ”萨姬妲的爱与恨“ کے عنوان سے چینی زبان میں ترجمہ کیا جو فروری 1986ء میں شائع ہوا۔[7]
اس ناول کا انگریزی میں ڈیزی راکویل نے ”A Promised Land“ کے نام سے ترجمہ کیا جو 2019ء میں شائع ہوا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑
- "Zamīn". Harvard University (بزبان انگریزی). n.d. Retrieved 2021-03-15.
- نائلہ ارم (جولائی ستمبر 2018)۔ "خدیجہ مستور کے کردار: عالیہ اور ساجدہ کا تنقیدی جائزہ (آزادی سے متعلق صورتِ حال کے حوالہ سے)"۔ نورِ تحقیق۔ لاہور: لاہور گیریژن یونیورسٹی۔ ج 2 شمارہ 7: 289۔ eISSN:2521-0157۔ ISSN:2519-6618
{{حوالہ رسالہ}}: تحقق من التاريخ في:|تاریخ=(معاونت) - "ذخیرۂ نقوش کی کتب"۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-08
- ↑ Asif Farrukhi (31 Aug 2019). "Daisy Rockwell's translation of 'Zameen', Khadija Mastur's neglected masterpiece, gives it new life". Scroll.in (بزبان انگریزی). Retrieved 2021-03-04.
- ↑ Rauf Parekh (30 Oct 2016). "The dawn of a new era". Dawn (بزبان انگریزی). Retrieved 2021-02-27.
- ↑ Lalitha Subramanian (3 Nov 2019). "Post-partition pangs". Deccan Herald (بزبان برطانوی انگریزی). Retrieved 2021-03-06.
- ↑
- "خدیجہ مستور اور ناول نگاری"۔ اردو نوٹس۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-06
- Daisy Rockwell (5 Jul 2019). "This just in...my translation of Khadija Mastur's A Promised Land (Zameen, in Urdu). A harrowing novel from the author [...]" (بزبان انگریزی). Daisy Rockwell. Retrieved 2021-03-06 – via Facebook.
- ↑ Andrew Whitehead (7 Sep 2019). "'A Promised Land' review: Sajidah and her sisters". The Hindu (بزبان انگریزی). ISSN:0971-751X. Retrieved 2021-03-11.
- ↑ "萨姬妲的爱与恨" [ساجِدہ کی محبت اور نفرت]. 百度百科 (بزبان چینی). Retrieved 2025-08-07.