زندگی گلزار ہے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زندگی گلزار ہے
فائل:زندگی گلزار ہے۔jpg
ہدایت کارسلطانہ صدیقی
پروڈیوسرمومنہ درید
تحریرعمیرہ احمد
ستارےفواد افضل خان
صنم سعید
جاوید شیخ
بہروز سبزواری
موسیقیعلی ظفر
تقسیم کارہم ٹی-وی
دورانیہ
30 منٹ
ملکپاکستان کا پرچمپاکستان
زباناردو

زندگی گلزار ہے ایک پاکستانی ڈراما جو ہم ٹی وی سے 30 نومبر 2012 کو نشر ہونا شروع ہوا-[1] اس کو مومنہ درید نے تخلیق کیا جبکہ عمیرہ احمد نے اسے لکھا-

مرکزی خیال[ترمیم]

یہ ایک رومانوی کہانی ہے-

کشف نامی ایک لڑکی جس کی ماں کواس کے باپ نے صرف اس بنیاد پر چھوڑدیا تھا کہ وہ اسے بیٹے کا سُکھ نہیں دے سکی- باپ کی لاتعلقی

کشف کو اندر سے کمزور تو کردیتی ہے لیکن وہ اس کو اپنی پڑھائی پر اثرانداز نہیں ہونی دیتی- اسی قابلیت کی بنا پر اسے پڑھائی مکمّل کرنے کے فورا بعد جلد ایک بڑے بزنس اسکول میں اسکالرشپ کے ساتھ نوکری مل جاتی ہے۔

زندگی ایک خاص ڈگر پر چل نکلتی ہے کہ تبھی درمیان میں زارون آجاتا ہے- زارون خوبرو، جوان اور کشف کا ہم جماعت ہے۔ اسے کشف ایک نظر میں ہی بھاجاتی ہے مگر صنم اسے فلرٹ سمجھ کر دیتی ہے۔ اور زاروں ک بارے میں طیش میں بھی آ جاتی ہے لیکن زاون بھی بھلا کب ہار ماننے والا تھا۔ اس نے کشف کو اور شادی کا پیغام بھجوادیا۔

صنم ماں او ربہن کے دباؤ کی وجہ سے زارون سے شادی کرتولیتی ہے لیکن اس کے دل میں اب بھی زارون کے بار ے میں بہت سے خدشات اور اندیشے چھپے ہیں، شاید یہی وجہ تھی کہ شادی کے باوجود بھی صنم زارون کو دل سے قبول نہیں کرپاتی۔

اس سے آگے کی کہانی زندگی کے ان تانے بانوں پر چلتی ہے جس میں ایک جانب زارون کی محبت ہے اور دوسری جانب صنم کا احساس کمتری ہے-

نشریات[ترمیم]

”زندگی گلزار ہے “ ہر جمعہ کی شب 8 بجے ہم ٹی وی سے نشر ہوتا ہے- کھیل کو عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے اور یہ مومل پروڈکشنز کی پیش کش ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 08 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2013