عتاہت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(زوال عقل سے رجوع مکرر)
عتاہت
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
اکڈ-10 F00.-F07.
اکڈ-9 290-294
معطیات 29283
میڈلائین 000739
عنوانات D003704

عتاہت (dementia)، طب میں ایک ایسے مرض کو کہا جاتا ہے جس میں دماغ کی یاداشت اور سوچنے، گفتگو کرنے سمجھنے اور فیصلے کرنے کی طاقت و قابلیت متاثر اور ناقص ہو جاتی ہے یعنی ایک ایسا مرض جس میں نسیان، بھول چوک اور روزمرہ کے دماغی کام انجام دینے کی صلاحیتیں معدوم ہوجائیں زوال عقل کہلاتا ہے اس کو عام الفاظ میں بھولنے کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔ گویا کہ اس خلل عقلی کی کیفیت ایک مشہور مرض آلزھیمر (ِAlzheimer's) میں بکثرت دیکھنے میں آتی ہے مگر یہ خیال درست نہیں کہ زوال عقل ہمیشہ آلزھیمر کی بیماری کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔ اگرچہ زوال عقل کی بیماری پیرانہ سالی و عمررسیدگی میں عام ہے مگر اس کے باوجود اس کا تعلق صرف عمر سے قائم کر کہ اس میں ہونے والے دماغی نقائص کی وضاحت نہیں کی جا سکتی، مزید یہ کہ زوال عقل کا مرض سن بلوغت کی کسی بھی عمر میں واقع ہو سکتا ہے، اس بلوغت کی عمر کا لحاظ زوال عقل میں اہم ہے کیونکہ بلوغت سے قبل نوعمری میں بھی متعدد ایسے امراض واقع ہوا کرتے ہیں کہ جن کی علامات زوال عقل سے مماثل ہو سکتی ہیں مگر ان کو امراضیاتی (pathological) نقطۂ نظر سے دیگر نام دیے جاتے ہیں، ایسے امراض کا ذکر نموئی اضطرابات (developmental disorders) میں دیکھا جا سکتا ہے۔

طبی تعریف[ترمیم]

زوال عقل، ایک عمومی یا جامع ؛ عدمِ قدرتِ عقلی (mental ability) کی کیفیت کو کہا جاتا ہے جس میں اختلال یاداشت (memory impairment) کے ساتھ ساتھ گفتار، تنسیق (coordination)، ادراکِ حسی منبہات (stimuli) اور دیگر عقلی استطاعتوں میں بھی خلل کی کیفیت نمودار ہوجایا کرتی ہے۔ قدرت عقلی میں یہ کمی یا خلل متعدد امراض کی وجہ سے ہو سکتا ہے جن میں سے کچھ قابل عکوس (reversible) ہوتی ہیں اور معالجے کے اچھے نتائج ظاہر ہوا کرتے ہیں جبکہ کچھ دماغ پر وسیع المیدان ضرر کے ساتھ مترقیہ (progressive) ہوا کرتی ہیں یعنی وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شدت بڑھتی رہتی ہے۔