زچہ کی صحت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

زچہ کی صحت (انگریزی: Maternal health) سے مراد خواتین کی صحت جیسا کہ دور حمل، زچگی اور مابعد زچگی کے دور میں ہو۔ اس کے اضافی پہلوؤں میں خاندانی منصوبہ بندی، استقرار حمل سے پہلے کی کیفیت، پیدائش کے قبل جنین اور ماں کی صحت اور زچگی کے بعد ماں اور بچے کی صحت اور ان کی دیکھ ریکھ شامل ہے۔ کسی عورت کی صحیح دیکھ ریکھ اس کی اور نو مولود بچے، دونوں پر مثبت اثر انجام دیتی ہے۔ اس سے دوران میں زچگی ماں یا بچے یا دونوں کی موت جیسے ناخوشگوار امکانات کو روکا جا سکتا ہے۔ [1]

اہمیت[ترمیم]

اگر بچے کی پیدائش سے پہلے، دوران میں اور پیدائش کے بعد ماؤں کو خاطرخواہ طبی نگہداشت میسر آئے تو ان میں بیشتر اموات کی روک تھام ممکن ہو سکتی ہے۔ دورانِ حمل بلند فشار خون، بچے کی پیدائش کے دوران میں بڑی مقدار میں خون کا بہہ جانا اور بعد از پیدائش انفیکشن کا شمار چند ایسی بڑی پیچیدگیوں میں ہوتا ہے جو ماؤں کی جان کے لیے خطرہ ہوتی ہیں اور مناسب طبی نگہداشت اور نگرانی کے ذریعے ان کی روک تھام اور علاج ممکن ہے۔[2]

ابین الاقوامی کوششیں[ترمیم]

پاکستان میں حکومت اور قومی اور بین الاقوامی سطح کے اداروں کی جانب سے ماؤں اور بچوں کی شرح اموات میں کمی اور ان کی صحت کی بہتری کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ قومی اور بین الاقوامی ادارے بھی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایسا ہی ایک ادارہ ہے جھیپائگو۔ یہ ادارہ اب ایک بین الاقوامی فلاحی ادارہ ہے، بالٹی مور میں قائم جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے ایک چھوٹے سے پراجیکٹ سے شروع ہوا تھا۔ اس کا مقصد پاکستان اور دنیا بھر کے ملکوں میں خاندانی منصوبہ بندی کی تربیت کے لیے ماہرین بھیجنا تھا۔ اب اس کا دائرہ دنیا کے 45 ملکوں تک پھیل چکا ہے۔ یہ ادارہ ماں اور بچے کی صحت کی دیکھ، خاص طور پر زچگی کے دوران ماں اور نو زائیدہ بچوں کی ہلاکتوں میں کمی لانے کے لیے کام کرتا ہے۔ اس طرح کی کئی اور شراکتیں دیکھی گئی ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "WHO | Maternal health"۔ WHO۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مئی 2020 
  2. زچہ بچہ کی صحت میں بہتری لانے کا ایک نیا طریقہ