زہراوی نباتات
ظاہری ہیئت
زہراوی پودے (انگریزی: Phanerogams) یہ وعائی بافتیں رکھنے والے (Tracheophytes) تخمی (بیچ - Seed) پودے ہیں جو حسب ذیل امتیازی خصوصیات کا اظہار کرتے ہیں:
- زہراوی پودوں میں تولید کے لیے پھول یا مخروط (Cone) پائے جاتے ہیں۔
- یہ دیگر شکلی تبادلہ نسل (Heteromorphic alternation of generations) کا اظہار کرتے ہیں جس میں بذری پودا (Sporophyte) غالب اور زواجی پودا (Gametophyte) تخفیف شدہ حالت میں ہوتا ہے۔ زواجی پودا غذا کے لیے بذری پودے پر مکمل انحصار کرتا ہے۔
- ان میں کثیر خلوی بیج معہ جنین (Embryo) تیار ہوتے ہیں۔
- ان کے پودے بذری اور زمینی ہوتے ہیں۔ جن میں وعائی بافتیں مکمل نمو (Developed vascular tissues) یافتہ ہوتی ہیں۔
- اس ذیلی عالم میں ایک ہی طبقہ (Division) تخمی پودے (Spermatophyta) ہے۔