زیبرائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

زیبرائی یا زورس ایک ہائیبرڈ جانور ہے جو نر زیبرہ اور گھوڑی کے کراس سے پیدا ہوتا ہے۔ اس کے خدوخال گھوڑے جیسے ہوتے ہیں لیکن اس کے جسم پر زیبرے کی طرح دھاریاں بھی ہوتی ہیں۔ پالتو گھوڑں اور گدھوں کو عموما" جن بیماریوں کے لاحق ہونے کا خدشہ رہتا ہے ان بیماریوں کے لیے زورس سخت قوت مدافعت رکھتے ہیں۔ اس لیے انھیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ یہ کبھی بھی جنگلی طور پر نہیں دیکھے گئے بلکہ صرف پالتو طور پر ہی پیدا کروائے گئے ہیں۔ خچر اور زونکی کی طرح یہ بھی افزائش نسل کے قابل نہیں ہوتے۔ ڈاکٹرز نئے کلوننگ کا يہ کامياب تجربہ 7 جولائی 2007ء کو مکمل کيا۔ اس جانور کا اصل وطن جرمنی ہے۔