زینت النساء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(زینت النساء بیگم سے رجوع مکرر)
زینت النساء
شاہزادی مغلیہ سلطنت
پادشاہ بیگم
خاندانتیموری
والداورنگزیب
والدہدلراس بانو بیگم
پیدائش5 اکتوبر 1643
اورنگ آباد، مغلیہ سلطنت
وفات7 مئی 1721(1721-50-70) (عمر  77 سال)
دہلی، مغلیہ سلطنت
تدفینزینت المساجد، دہلی
مذہباسلام

زینت النساء (5 اکتوبر 1643 - 7 مئی 1721) ایک مغل شہزادی اور شہنشاہ اورنگ زیب اور اس کی بیوی دلراس بانو بیگم کی دوسری بیٹی تھی۔ اس کے والد نے انھیں پادشاہ بیگم کے اعزازی لقب سے نوازا تھا۔[1] شہزادی زینت النساء کو مؤرخین اپنی پرہیزگاری اور صدقہ و خیرات میں کثرت کی وجہ سے جانتے ہیں۔[2]:14,318

سوانح حیات[ترمیم]

زینت النساء ("خواتین کا زیور") 5 اکتوبر 1643 کو اورنگ آباد میں پیدا ہوئی ، اورنگزیب کی پہلی بیوی دلراس بانو بیگم کے بطن سے ان پیدائش ہوئی۔ زینت النساء کی والدہ دلراس بانو بیگم فارس کے ممتاز صفویی خاندان کی شہزادی تھیں اور وہ گجرات کے وائسرائے مرزا بدیع الزمان صفوی کی بیٹی تھیں۔[3] اس کے دادا پانچویں مغل بادشاہ شاہ جہاں تھے جن کے دور میں وہ پیدا ہوئی تھی۔ زینت کو اپنی بڑی بہن ، شہزادی زیب النساء اور اس کی چھوٹی بہن ، شہزادی زبدۃ النساء کی طرح اسلام کے عقائد اور اسلامی تعلیمات کا گہرا علم تھا۔[4] وہ نجی ٹیوٹرز اور اسکالرز کے ذریعہ تعلیم حاصل کرتی تھی ، کہا جاتا ہے اس نے شادی نہیں کی۔

زینت اپنے سب سے چھوٹے سوتیلے بھائی محمد کام بخش کی حمایتی تھی ، جس کے لیے اس نے کئی مواقع پر اپنے والد سے معافی حاصل کی۔ اگرچہ اس کے بھائی اعظم شاہ کو ان کے لیے سخت ناپسندیدگی تھی۔[5] ۔ زینت اپنے والد اورنگزیب عالم گیر کی آخری دور حکومت کی اکیلی ساتھی تھی ادیپوری محل میں ۔ دکن پر حملہ کے دوران وہ اپنے والد کی وفات 1707 تک اہم مشیر بھی تھی۔وہ کئی سال اس کے بعد بھی زندہ رہی ، ایک عظیم عمر کی زندہ یادگار کے طور پر اپنے جانشینوں کے احترام سے لطف اٹھاتی رہی۔[2]:282

وفات[ترمیم]

اس نے زینت المساجد ("مساجد کا زیور") اپنے خرچ پر دہلی میں لال قلعے کی ندی کے کنارے دیوار کے ذریعہ سن 1700 میں تعمیر کروائی تھی ، جہاں اسے دفن کیا گیا تھا۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Sir Jadunath Sarkar (1973)۔ Volumes 1-2 of History of Aurangzib: Mainly Based on Original Sources۔ Orient Longman۔ صفحہ: 38 
  2. ^ ا ب Sir Jadunath Sarkar (1979)۔ A short history of Aurangzib, 1618-1707 
  3. Annie Krieger-Krynicki (2005)۔ Captive princess: Zebunissa, daughter of Emperor Aurangzeb۔ اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ صفحہ: 1 
  4. Annemarie Schimmel (1980)۔ Islam in the Indian Subcontinent, Volume 2, Issue 4, Part 3۔ Leiden: Brill۔ ISBN 9789004061170 
  5. J.F. Richards (1995)۔ Mughal empire (Transferred to digital print. ایڈیشن)۔ Cambridge, Eng.: Cambridge University Press۔ ISBN 9780521566032 
  6. Annemarie Schimmel, Burzine K. Waghmar (2004)۔ The Empire of the Great Mughals: History, Art and Culture۔ Reaktion Books۔ صفحہ: 154