زیوسودرا
| زیوسودرا | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| درستی - ترمیم |

زیوسودرا (اکدی: 𒀭𒄑𒉋𒂵𒈨𒌋𒌋𒌋) ZI.UD.SUD.RA2، جسے زیودسورا بھی کہا جاتا ہے، بمعنی "طویل دنوں تک زندہ رہنے والا"؛ (یونانی: Ξίσουθρος | Xisuthros) اور آشوری میں زین-سودو (ZI.IN.SUD.DU)، شہر شوروباک (تقریباً 2900 ق م) سے تعلق رکھنے والا تھا۔ سومیری بادشاہوں کی فہرست WB-62 کے مطابق وہ طوفانِ عظیم سے پہلے سومر کا آخری بادشاہ تھا۔ بعد ازاں اسے سومیری اسطوریہٴ تخلیق کا ایک ہیرو مانا گیا۔ وہ یونانی تحریروں میں "زسوتھروس" کے نام سے بھی معروف ہے، جیسا کہ مؤرخ بیروسوس کی بعد کی تحریروں میں ملتا ہے۔
زیوسودرا ان کئی اساطیری کرداروں میں سے ایک ہے جو مشرقِ قریب کی طوفانی داستانوں کے ہیرو مانے جاتے ہیں، ان میں اتراخیسس، اوتنابیشتیم اور بائبل کا نوح شامل ہیں۔ اگرچہ ہر کہانی کے اپنے انفرادی پہلو ہیں، تاہم کئی عناصر دو، تین یا چار مختلف روایات میں مشترک ملتے ہیں۔
ادبی اور آثارِ قدیمہ کے شواہد
[ترمیم]شوروباک کے بادشاہ زیوسودرا کو سومیری بادشاہوں کی فہرست WB-62 میں طوفانِ عظیم سے پہلے کا آخری بادشاہ بتایا گیا ہے۔ اس کے بارے میں درج ہے کہ وہ 10 "سارس" (3600 سال) تک بادشاہ رہا، لیکن غالب گمان ہے کہ یہ نقل کی غلطی ہے اور اصل مدت 10 سال تھی۔[1]
فہرست کے مطابق: "پھر طوفان آیا۔ اور اس کے بعد بادشاہت آسمان سے نازل ہوئی اور قِش (Kish) کو ملی"۔ یہ بیان اس تاریخی طوفان سے جڑا ہے جو شوروباک اور دیگر سومیری شہروں میں تقریباً 2900 ق م میں آیا، جس کے آثار ماہرین نے دریافت کیے ہیں۔[2] وقد سبق عصر جمدة نصر مباشرة فترة السلالة الأولى المبكرة.[3]
زیوسودرا کا ذکر اس لیے اہم ہے کہ وہ بابل و سومر کی مختلف طوفانی داستانوں (زیوسودرا کی اسطوریہٴ تخلیق، اوتنابیشتیم کی ملحمة جلجامش اور اتراخیسس) کے مرکزی کردار کو ایک تاریخی واقعے یعنی دریائی طوفان (2900 ق م) سے جوڑتا ہے۔
مزید یہ کہ ملحمہ گلگامش کے گیارھویں لوح میں اوتنابیشتیم (اکدی نام، جو سومیری زیوسودرا کے برابر ہے) کو "شوروباک کا آدمی" کہا گیا ہے، جس سے زیوسودرا کی تاریخی حیثیت مزید واضح ہوتی ہے۔[4]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Thorkild Jacobsen (1939)۔ The Sumerian King List۔ University of Chicago Press۔ ص 69–77
- ↑ Crawford 1991
- ↑ Erik Schmidt (1931)۔ Excavations at Fara۔ University of Pennsylvania's۔ ج 22۔ ص 193–217۔ 14 فبراير 2020 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
{{حوالہ کتاب}}: تحقق من التاريخ في:|آرکائیو تاریخ=(معاونت) و|جریدہ=تُجوهل (معاونت) - ↑ M.E.L. Mallowan (1964)۔ Noah's Flood Reconsidered۔ ج 26۔ ص 62–82۔ DOI:10.2307/4199766۔ JSTOR:4199766
{{حوالہ کتاب}}:|جریدہ=تُجوهل (معاونت)
بیرونی روابط
[ترمیم]- A comparison of equivalent lines in six ancient versions of the flood story
- Ancient Near East flood myths All texts: (Ziusudra, Atrahasis, Gilgamesh, Genesis, *Berossus), commentary, and a table with parallels
- ETCSL - Text and translation of the Sumerian flood story (alternate site)
| سبقه أوبارا-توتو أو شوروباك |
ملك سومر ج. الأسطوري أو 2900 قبل الميلاد |
نجح من قبل جشور ن كيش |
| إينسي من شوروباك ج. الأسطوري أو 2900 قبل الميلاد |
غمرت المدينة وفقاً للأسطورة |