سائل دھلوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سائل دھلوي سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
سائل دھلوی

سائل دھلوی ایک شاعر تھے۔

پیدائش[ترمیم]

تاریخ پیدائش : 29 مارچ 1864ء

تعارف[ترمیم]

سراج الدین احمد خاں نام، سائل تخلص ، سنہ ولات 1864ء ۔ مقام ولادت دہلی اور والد کا نام نواب شہاب الدین احمد خاں ثاقب ابن ضیاء الدین احمد خاں جاگیر دار ریاست لو ہارو ہے۔ چار سال کی عمر میں سایۂ پدری سر سے اٹھ گیا اور اپنے جد بزرگوار کے آغوش شفقت میں پرورش پانے لگے۔

حالات زندگی[ترمیم]

فارسی کی تعلیم مولوی قاسم علی سے اور فنی کتابیں مرزا ارشد علی گور گانی سے پڑھیں اور انہیں کو ابتدائی کلام دکھایا۔ پہلی شادی نواب ممتاز حسن خاں کی بہن سے ہوئی تھی۔ چند سال کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔ تو دوسرا عقد ۲۴ سال کی عمر میں فصیح الملک نواب مرزا خاں داغ دہلوی کی دختر خواندہ سے ہوا۔ تین سال کی مشق میں جناب داغ کے تلامذہ ارشد میں جگہ پائی۔ شوق شعر گوئی کے علاوہ شہسواری اور پولو کا از حد شوق تھا اور بہترین ’’ جاکی ‘‘شمار ہوتے تھے۔ سائل دہلوی کا انتقال 15 ستمبر 1945 میں ہوا۔

وفات[ترمیم]

تاریخ وفات : 15 ستمبر 1945 ء

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]