سائمنز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بین الاقوامی نظام اکائیات میں سائمنز (انگریزی: Siemens) برقی ایصالیت (electric conductance)، برقی اثرپزیریت (electric susceptance) اور برقی قبولیت یا برقی داخلیت (electric admittance) کی ماخوذ اکائی ہے۔ برقی ایصالیت، برقی اثرپزیریت اور برقی قبولیت، بالترتیب برقی مزاحمت (resistance)، برقی متعاملیت (reactance)، برقی مسدودیت (impedance) کے معکوس ہیں۔ اس لیے ایک سائمنز، ایک اوہم کے معکوس کے برابر ہے۔ اور اسے موہو (mho) بھی کہتے ہیں۔ 1971 عیسوی میں اوزان و پیمانہ کی چودھویں جنرل کانفرنس میں سائمنز کو ماخوذ اکائیوں میں شامل کیا گیا۔