سائیں صابر شاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
درویش سید صابر علی شاہ کاظمی المشہدی فیروزپوری المعروف سائیں صابر شاہ (بی بی پاکدامن لاہور)

سائیں صابر علی شاہ 1918 میں درویش النسابہ سید عاشق علی شاہ کاظمی المشہدی زوجہ سیدہ غلام فاطمہ کے گھر علاقہ بی بی پاکدامن لاہور میں پیدا ہوئے اپنے اپنی ابتدای تعلیم و روحانی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی، آپ کے والد درویش بزرگ تھے جنھوں نے اپنی ساری زندگی زکرمحمد و آل محمد ص کی ترویج کہ لیے وقف کی اور عزاداریہ مظلوم کربلا کو قائم رکھا جوعزاداری کا سلسلہ آج بھی قائم ہے ،  آپ بس 15 برس کہ تھے کہ آپ کہ والد انتقال فرما گے جن کو بی بی پاکدامن اپنے والد سید سردار علی کاظمی المشہدی و سید سعید مبارک المعروف بابا سعید مہاری کے ساتھ دفن کیا گیا۔ آپ کا تعلق سادات کاظمی المشہدی فیروزپور مشرقی پنجاب سے تھا،  آپ کا سلسلہ نسب امام موسی الکاظم علیہ اسلام سے ہوتا ہوا امیر المومنین امام المتقین علی ابن طالب علیہ اسلام سے اس طرح جا ملتا ہے۔

سلسلہ نسب[ترمیم]

سید صابر علی شاہ کاظمی المشہدی بن النسابہ درویش السید عاشق علی شاہ کاظمی المشہدی بن سید سردار علی شاہ کاظمی المشہدی بن سید سعید مبارک کاظمی المشہدی المعروف بابا سعید مہاری بن سید روشن علی شاہ کاظمی المشہدی (فیروزپور)  بن سید اصغر علی شاہ کاظمی المشہدی بن سید برکت علی شاہ بن سید اکبر علی شاہ بن سید امام شاہ بن سید عبد الکریم مشہدی بن سلطان اولیا السید میران شاہ نور موج نوری (گاؤں کھائ فیروزپور انڈیا)  بن سید گنج علی شاہ کاظمی بن سید ولایت شاہ بن سید سخی شاہ امیر کاظمی بن سید داود شاہ بن سید سخی قلندرشاہ تبریزی بن سید رزاق شاہ (عبد الرزاق) بن سید حیدر شاہ بن سید سروخ دین قمی بن سید احمد کبیر نوری بن سید جلال الدین مشہدی بن سید زین العابدین کاظمی المشہدی بن سلطان سید احمد شاہ شیر بن سید شاہ کاظم شاہ بن سید علی محمد بغدادی بن سید ابو عبد اللہ عبد الرحمن بن سید سراج الدین (علی النقیب بلخ) بن سید ابو الحسن محمد بن سیدعلی بن ابو القاسم موسی بن اسماعیل بن امام موسی الکاظم ع بن امام جعفر الصادق ع بن امام محمد باقر ع بن امام زین العابدین ع بن امام حسین ع شہید کربلا بن امام علی ع۔

آپ اپنے دور کہ بزرگ درویش ولی تھے آپ سے منسوب بہت سی کرامات زبان زد عام ہے، وفات سے ایک روز قبل اپ نے گورکند رحمت مرکزی قبرستان بی بی پاکدامن کو جا کر حکم دیا کہ تم نے میری قبر کھودنا ہے اورجگہ کی نشان دہی بھی کی۔ ٹھیک ایک دن بعد 21 اپریل 1979 بوقت صبح اپ کی وفات ہوئ اپ کا شیعہ نماز جنازہ مولانا غلام علی  صاحب آف موچی دروزہ اندرون لاہور نے پڑھا جبکہ اہلسنت نماز جنازہ مولوی محمد صمد آف بی بی پاکدامن نی ادا کیا۔ آپ کا نمازہ جنازہ صحن حرم اقدس سیدہ رقیہ بنت علی علیہ اسلام المعروف بی بی پاکدامن میں ادا کیا گیا۔ اور وصیت کہ مطابق آپ کہ دادا جی سید سردار علی شاہ کاظمی المشہدی کی تربت میں دفانایا گیا۔

اولاد[ترمیم]

آپ کی شادی 1947 میں سیدہ زبیدہ بی بی بنت سید غوث محمد شاہ اولاد سید گوہر علی شاہ المعروف پیر سوٹے شاہ(سنام (Sunam) ضلع سنگرور مشرقی پنجاب انڈیا) سے ہوئ جن سے آپ کی 5 بیٹیا اور 4 بیٹے ڈاکٹر سید نادر علی شاہ کاظمی، سید ناصر علی شاہ کاظمی، سید شاکر علی شاہ کاظمی و سید آصف علی شاہ کاظمی پیدا ہوئے،

ڈاکٹر سید نادر علی شاہ کاظمی المشہدی کی 2 شادیاں ہوئ پہلی زوجہ صفیہ بی بی بنت عبد الحمید جن سے  ایک بیٹا (سید عابد علی کاظمی) پیدا ہوا جبکہ دوسری زوجہ سیدہ شاہدہ بتول بنت سید نیاز حسین شاہ بخاری سے 1 بیٹی اور 3 بیٹے پروفیسر ڈاکٹر سید محسن علی کاظمی، انجینیر سید مدثر علی کاظمی، النسابہ المحقق السید مبشر علی کاظمی المشہدی پیدا ہوئے۔ اور دوسرے بیٹے سید ناصر علی کاظمی کی شادی سیدہ کنیز فاطمہ بن سید سید ضغیر حسین جعفری سے ہوئی جن سے 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے سید حسنین علی کاظمی (سونو شاہ) و سید فخر امام کاظمی (مونوشاہ) ہوئے۔ سید شاکر علی شاہ بچپن میں ہی وفات پا گے جبکہ سید آصف علی شاہ کاظمی مجذوب درویش ہے [1][2][3]

  1. "نسب نامہ شریف 1930 النسابہ السید عاشق علی شاہ کاظمی المشہدی فیروزپوری"۔ Archive.org۔ النسابہ السید مبشر علی کاظمی المشہدی فیروزپوری 
  2. "مَكْتَبَةُ عُلُومِ النَّسَبِ"۔ مَكْتَبَةُ عُلُومِ النَّسَبِ 
  3. "شجرة نسب سادات الكاظمي المشهدي"۔ شجرة نسب سادات الكاظمي المشهدي