سادات باہرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

سادات باہرہ زیدی سادات اپنے آپ کو کہتے تھے یعنی وہ افراد جو امام زین العابدین(ع) کے فرزند زید شھید کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں ،لیکن اب سادات باہرہ ایک علاقہ کے نام سے مشہور ہو گیا ہے جو ضلع مظفر نگر(یو پی،ھندوستان) کے چند گاؤں پر مشتمل ہے جن میں ککرولی، جانسٹھ، سندھاولی، سمبھلہیڑہ، قوال، بہڑہ، بہاری، میرانپور وغیرہ شامل ہیں، سادات باہرہ کی بڑی اور مشہور بستیوں میں ککرولی نمایاں حیثیت رکھتی ہے ککرولی میں شیعہ آبادی تقریباً 2000 ہے جن میں سادات اور غیر سادات دونوں شامل ہیں اور تقریباً 4000 سنی المسلک اور 4000 ہندو افراد پر ککرولی کی آبادی مشتمل ہے۔ ککرولی میں دو انٹر کالج اور متعدد اسکول ہیں۔ ککرولی میں سات امام بارگاہ اور چند مساجد ہیں۔ یہاں کی شیعہ بڑی اور با علم ھستیوں میں کرنل بشیر حسین زیدی ،مولانا نظر محمد صاحب، مولانا باقر حسنین صاحب تھیں اور فی الحال موجودہ علما میں مولانا نعمت علی صاحب، مولانا فیروز حیدر صاحب، ریاض حیدر قمی صاحب وغیرہ ہیں۔ معززین ڈاکٹر ضیاء عالم صاحب، ماسٹر سلیم صاحب، مشرف حسین عرف مسّن صاحب، غلام حیدر عرف چنگا صاحب، غلام حر صاحب وغیرہ یہاں کے برجستہ بزرگواران میں سے ہیں۔