سارہ اکبر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سارہ اکبر
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1957ء (عمر 66–67 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش کویت شہر [1]  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت کویت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب مسلمان [2]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت سوسائٹی آف پٹرولیم انجینئر ز [2]  ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کویت (–1981)[2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم کیمیائی ہندسیات   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بیچلر   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ کیمیکل انجینئر [2]،  چیف ایگزیکٹو آفیسر [2]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نوکریاں کویتی آئل کمپنی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
گلوبل 500 رول آف ہانر [1]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سارہ حسین اکبر (عربی: سارة أكبر) ایک کویتی کیمیکل پیٹرولیم انجینئر، خواتین کے حقوق کی وکیل اور کویت انرجی کی شریک بانی اور سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ سارہ کو کویتی تیل کی آگ کے مسغلے پر قابو پانے کی وجہ سے "قومی ہیرو" کے طور پر پہچانا جاتا ہے جنہیں بعد میں اکیڈمی ایوارڈ نامزد دستاویزی فلم فائرز آف کویت میں دکھایا گیا تھا۔ [5] ان کی آگ بجھانے کی کوششوں کے لیے، انھیں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام سے گلوبل 500 رول آف آنر سے نوازا گیا۔ سارہ جزیرہ نما عرب کی پہلی خواتین آئل سیکٹر کمپنی ایگزیکٹووں میں سے ایک ہیں۔ [5] انھوں نے 2007ء میں سوسائٹی آف پیٹرولیم انجینئر کی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

سارہ ایک بڑے خاندان میں پلی بڑھیں، جس میں ان کی ماں اور باپ کے ساتھ ساتھ نو بھائی اور بہنیں شامل تھیں۔ ان کے والد ایک آئل ڈرلر تھے۔ انھوں نے 1981ء میں کویت یونیورسٹی کی کیمیکل انجینئرز کی پہلی گریجویشن کلاس کے حصے کے طور پر بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ [6]

عملی زندگی[ترمیم]

2001ء سے 2005ء تک وہ کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کی بزنس ڈویلپمنٹ مینیجر تھیں۔ [7]

2006ء میں، سارہ صومالیہ میں تیل اور گیس کی قانون سازی اور ضوابط بنانے کے پیچھے تھیں۔ وہ ملک میں انسانی ہمدردی کی کوششوں میں ایک "کیٹالسٹ" بھی تھیں۔ سارہ کی ہدایت پر، کویت انرجی نے تقریباً دو سو خواتین کو چھوٹے کاروباری بازار شروع کرنے کے لیے سپانسر کیا۔ "

سارہ نے 2007ء میں سوسائٹی آف پیٹرولیم انجینئرز کے بڑے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں

جنوری 2018ء میں، سارہ پراجیکٹ مدینۃ الحریر کے لیے سلک سٹی اور بوبیان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں واحد خاتون بن گئیں۔ [8] انھوں نے 2017 ءمیں کویت انرجی کی سی ای او کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

سارہ اپنی کامیابی کے ساتھ ساتھ اپنے بہن بھائیوں کی کامیابی میں والدین کے تعاون کو ایک اہم عنصر قرار دیتی ہیں۔ وہ شادی شدہ ہے اور اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ کویت سٹی میں رہ رہی ہیں۔ سارہ اکبر مسلمان ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب http://knowledge.wharton.upenn.edu/article/sara-akbar-makes-a-name-for-herself-in-the-oil-industry/
  2. ^ ا ب پ ت ٹ http://booksandjournals.brillonline.com/content/journals/10.1163/15692086-12341298
  3. https://www.thebusinessyear.com/kuwait-2016/we-have-a-plan/interview
  4. http://hayatouki.com/portraits/content/1872968-%D8%B3%D8%A7%D8%B1%D8%A9-%D8%A3%D9%83%D8%A8%D8%B1-%D8%A3%D9%88%D9%84-%D9%85%D9%87%D9%86%D8%AF%D8%B3%D8%A9-%D9%83%D9%88%D9%8A%D8%AA%D9%8A%D8%A9-%D8%AA%D8%B9%D9%85%D9%84-%D9%81%D9%8A-%D8%AD%D9%82%D9%88%D9%84-%D8%A7%D9%84%D8%A8%D8%AA%D8%B1%D9%88%D9%84
  5. ^ ا ب
  6. "We Have a Plan"۔ The Business Year۔ 11 مارچ 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 فروری 2018 
  7. "Sara Akbar | AIME"۔ www.aimehq.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2020 
  8. "Kuwait cabinet holds weekly meeting"۔ Kuwait News Agency۔ 2018-01-22۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2018 

بیرونی روابط[ترمیم]