ساغر مشہدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ساغر مشہدی
ادیب
پیدائشی ناممحمد ظفر علی
قلمی نامساغر مشہدی
تخلصساغر
ولادتکبیر والا
ابتداخانیوال، پاکستان
وفاتخانیوال (پنجاب)
اصناف ادبشاعری
ذیلی اصنافغزل، نعت
تعداد تصانیفایک
تصنیف اولماحی
معروف تصانیفماحی
ویب سائٹ/ آفیشل ویب گاہ

ساغر مشہدی سرزمین کبیر والا خانیوال کے علم و ادب سے محبت کرنے والے اور بزرگ شاعر ہیں۔

نام[ترمیم]

ان کا پورا نام محمد ظفر علی ہے جبکہ ادبی حلقوں کے علاوہ عوام الناس میں بھی ساغر مشہدی کے نام سے ہی جانے پہچانے جاتے ہیں۔

شاعر[ترمیم]

عشق رسول میں گندھا نعتیہ کلام اور خاندان رسول کی محبت میں آپ نے لافانی کلام تخلیق کیا ہے۔ انھوں نے اپنی شاعری کا باقاعدہ آغاز سنہ 1968ء میں کیا جب گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور میں حکمت کے طالب علم تھے۔ آپ اردو ادب کے قادر الکلام شاعر ہیں۔

مجموعہ کلام[ترمیم]

ان کا پہلا مجموعہ کلام ’’ماحی‘‘ (حضور اکرم کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام) جو نعتیہ مسدس پر مشتمل ہے 1985ء میں شائع ہوا جس میں مسدس کے ایک سو بیس بند شامل ہیں۔ ساغر مشہدی نے مسدس کے علاوہ نعت، سلام، غزل، رباعی، قطعات سمیت تمام اصناف سخن میں اپنے فن شاعری کو منوایا ہے۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "کبیروالہ کے نعت گو شاعر: ساغر مشہدی"۔ 10 جولا‎ئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2017