سافٹ کور فحش نگاری
سافٹ کور فحش نگاری یا سافٹ کور سے مراد ایسی ساکت تصاویر یا فلمیں ہیں جن میں فحاشی یا شہوانی عنصر تو ہو لیکن ہارڈ کور فحش نگاری سے جنسی طور پر کم واضح اور شدید ہو۔ ایسی فحش نگاری ناظرین کی جنسی تسکین کے لیے تخلیق کی جاتی ہے اور اس میں عموماً عریاں اور نیم عریاں اداکار اور جنسی مناظر ہوتے ہیں۔ جنسی اعضاء کی منظر کشی ساکت تصاویر میں زیادہ عام ہے اور یہ فلم اور ٹیوی میں بھی بڑھ رہی ہے۔ جنسی اعمال جیسے جماع اور مشت زنی کو صرف جسمانی حرکات سے ظاہر کیا جاتا ہے لیکن واضح طور سے نہیں دکھایا جاتا۔ سافٹکور میں جنسی اعمال جیسے فرجی اور دبری دخول، دہنی جماع اور انزال واضح طور پر نہیں دکھائے جاتے۔ مردانہ عضو تناسل کو سخت حالت میں دکھانا بھی ممنوع ہے۔ لیکن ان اصولوں پر ہمیشہ عمل نہیں کیا جاتا۔ بعض فلم ساز اور فلم بین ہر اس فحش مواد کو سافٹ کور گردانتے ہیں جس میں فرجی اور دبری دخول نہ دکھایا جائے۔ یعنی اس مکتب فکر کے مطابق دہنی جماع اور خواتین کا ہم جنس جماع جیسے اعمال سافٹ کور کے زمرے میں آتے ہیں۔
تجارتی مقاصد کے لیے تیار کی گئی فحش نگاری کو شہوت نگاری سے مختلف سمجھا جاتا ہے۔ شہوت نگاری کو فنون لطیفہ کے حصہ کے طور پر تخلیق کیا جاتا ہے۔
سافٹکور تصاویر اور فلموں میں جسم کے وہ حصے اور وہ جنسی اعمال جو اس قسم کی فحش نگاری کے لیے زیادہ واضح سمجھے جائیں انھیں لپٹے ہوئے بالوں، کپڑوں، ہاتھوں اور جسم کے دوسرے اعضاء کی محتاط پوزیشنوں اور پیش منظر کے دوسرے عناصر (پودے یا پردے وغیرہ) کی محتاط پوزیشنوں سے یا پھر کیمروں کے محتاط طریقے سے چنے گئے زاویوں سے چھپایا جاتا ہے۔