مندرجات کا رخ کریں

سامری نیکوکار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جان وِگنٹس کی پینٹنگ جس میں اچھے سامری کو اپنے دشمن کی مدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نیکوکار سامری کی تمثیل ان تمثیلات میں سے ایک ہے جو یسوع مسیح نے اپنی زندگی میں بیان کی اور یہ انجیل لوقا، باب 10 میں مذکور ہے۔ تمثیل میں ایک شخص کا ذکر ہے جو سفر کے دوران ڈاکوؤں کا نشانہ بنتا ہے؛ انھوں نے اس کے کپڑے اتار لیے، اسے مارا پیٹا اور آدھ مردہ حالت میں چھوڑ دیا۔ پھر ایک کاہن اسی راستے سے گزرتا ہے، پھر ایک لاوی بھی، دونوں اسے دیکھ کر گذر جاتے ہیں۔ ان کے بعد ایک سامری آتا ہے، جو اس کی مدد کرتا ہے اور اس کا علاج کرتا ہے، حالانکہ سامریوں اور یہودیوں کے درمیان دشمنی تھی۔[1][2]

یہاں یسوع، شریعت کے ایک عالم کے سوال "میرا پڑوسی کون ہے؟" کا جواب دے رہے ہوتے ہیں اور وہ واضح کرتے ہیں کہ "پڑوسی" وہ ہے جو رحم، محبت اور انسانیت کا مظاہرہ کرے — خواہ وہ دشمن ہی کیوں نہ ہو۔[3] [4]

بعض مسیحی علما جیسے اوریجن، آگسٹین اور ایمبروسینوس اس تمثیل کی علامتی تفسیر کرتے ہیں، ان کے مطابق نیک سامری خود یسوع مسیح کی علامت ہے جو گناہ گار انسان کو بچانے آیا۔ جبکہ بعض دوسرے علما کا ماننا ہے کہ یہ تمثیل براہِ راست یسوع کے بارے میں نہیں، بلکہ اس کی تعلیمات اور اخلاقیات کو پیش کرتی ہے۔[4] [5]

حواشی

[ترمیم]

حضرت عیسیٰؑ نے جواب دیا اور فرمایا: "ایک شخص یروشلم سے یریحو (اریحا) کی طرف جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔ انھوں نے اس کے کپڑے اتار لیے، اسے مارا پیٹا اور نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر چلے گئے۔
31 اتفاق سے ایک کاہن اسی راستے سے گذر رہا تھا، اُس نے اُسے دیکھا مگر نظر انداز کر کے گذر گیا۔
32 پھر ایک لاوی (مذہبی خدمتگار) آیا، اُس نے بھی اُسے دیکھا اور گذر گیا۔
33 لیکن ایک سامری مسافر وہاں پہنچا، اُس نے اُسے دیکھا اور دل میں رحم آیا۔
34 وہ قریب گیا، اُس کے زخموں پر تیل اور شراب ڈالی، مرہم پٹی کی، اُسے اپنی سواری پر سوار کیا اور ایک سرائے (فندق) میں لے جا کر اس کی تیمارداری کی۔
35 اگلے دن جب روانہ ہوا تو دو دینار نکال کر سرائے کے مالک کو دیے اور کہا: "اس کا خیال رکھنا اور اگر کچھ زیادہ خرچ ہو تو واپسی پر ادا کر دوں گا۔"

36 (پھر عیسیٰؑ نے سوال کیا:) "ان تینوں میں سے کون اُس کا 'پڑوسی' ثابت ہوا جو ڈاکوؤں کے ہاتھوں لُٹا تھا؟"
37 اُس نے جواب دیا: "جس نے اُس پر رحم کیا۔" حضرت عیسیٰؑ نے فرمایا: "جا، تم بھی ایسا ہی کرو۔"[6]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Joel B. Green, The Gospel of Luke, Eerdmans, 1997, ISBN 0-8028-2315-7, p. 429 آرکائیو شدہ 2014-04-07 بذریعہ وے بیک مشین
  2. John Gill (1980)۔ An Exposition of the Old Testament۔ Baker Books۔ ISBN:978-0801037566
  3. التفسير المسيحي القديم للكتاب المقدس (كتاب إلكتروني) (بزبان العربية). Translated by ميشال نجم. لبنان: جامعة البلمند (published 2007). أغسطس/آب 2007 [2004]. ISBN:9953452199. Archived from the original (pdf) on 11 يوليو 2020. Retrieved سانچہ:التاريخ. {{حوالہ کتاب}}: تحقق من التاريخ في: |تاریخ رسائی=, |تاریخ=, and |آرکائیو تاریخ= (help)اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: سال اور تاریخ (link) اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link)
  4. 1 2 Caird, G. B. (1980). The Language and Imagery of the Bible. Duckworth. p. 165.
  5. Sanders, E. P. The historical figure of Jesus. Penguin, 1993. p. 6.
  6. یہ تمثیل انجیل لوقا 10:30–37 میں مذکور ہے