سامنتھا روتھ پربھو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
سامنتھا روتھ پربھو
Image illustrative de l'article سامنتھا روتھ پربھو
سامنتھا، ساٹھویں جنوبی فلم فئیر ایوارڈ کے موقع پر (2013ء)

معلومات شخصیت
پیدائش 28 اپریل 1987 (30 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
چنائے   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
قومیت بھارتی
آبائی علاقہ چنائی
مذہب مسیحیت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مذہب (P140) ویکی ڈیٹا پر
والدین پربھو
ننیٹے پربھو
عملی زندگی
تعلیم بی کام
مادر علمی اسٹیلا میرس کالج، چنائی
تعلیمی سند Bachelor of Commerce[*]   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیمی سند (P512) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ماڈل، اداکار
تصنیفی زبان تیلگو زبان،تامل زبان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں بولی، لکھی اور دستخط کی گئیں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
سالہائے فعالیت 2010–تاحیات
اعزازات
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ - تمل (2012)
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ - تیلگو  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وصول کردہ اعزازات (P166) ویکی ڈیٹا پر

سامنتھا روتھ پربھو (پیدائش: 28 اپریل 1987ء) بنیادی طور پر تیلگو اور تامل فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہے۔ سامنتھا چنائی میں پلی بڑھی ہے اوراس نے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی۔ 2007ء میں روی ورمن کی مسكون كویری سائن کرنے کے باوجود ان کی پہلی ریلیز ہدایت کار گوتم مینن کی 2010ء کی تیلگو رومانس فلم یہ مایا چیساو تھی جو بہت پسند کی گئی اور جس نے انہیں بہترین نوآموز اداکارہ کا جنوبی فلم فیئر ایوارڈ دلوایا۔ اس کے بعد وہ کئی کمرشل طور پر کامیاب تیلگو فلموں میں دکھائی دیتی آ رہی ہے۔ 2013ء میں سامنتھا ایک ہی سال میں دو، بہترین تیلگو اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ اور بہترین تمل اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والی ریواتی کے بعد دوسری اداکارہ بن گئی۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

سامنتھا روتھ پربھو، تامل ناڈو کے چنائی کے مضافات میں پللاورم میں 28 اپریل 1987ء کو پیدا ہوئی ، سمانتھا کے والد پربھو ایک تامل اور ان کی والدہ ننیٹے پربھو ایک ملیالی خاتون تھیں جو عام متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے تھے ۔ سامنتھا نے اپنی ابتدائی تعلیم، سینٹ اسٹیفن میٹرک اسکول پللاورم، شریمتی سندراوالی میموریل اسکول اور ہولی اینجلز اینگلو انڈین ہائی سیکنڈری اسکول ، ٹی نگر چنائی سے حاصل کی۔ اس کے بعد اسٹیلا میرز کالج سے کامرس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ سامنتھا نے ابتداء میں محض اپنی چیب خرچی کے لیے ماڈلنگ کرنی شروع کی اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں اداکاری کے شعبے قدم رکھ دیا۔

فلمی دور[ترمیم]

آغاز -2010ء[ترمیم]

سامنتھا کی بطور اداکار ہ پہلی فلم ہدایت کار گوتم مینن اور موسیقار اے آر رحمٰن کی تیلگو فلم یہ مایا چیساو تھی جو ایک ہی وقت میں دو زبانوں میں بنائی گئی، اس فلم کا تامل ری میک وننيتھاند واروايا تھا، جس میں مرکزی کردار ترشا کرشنن نے نبھایا جبکہ سامنتھا نے بھی اس فلم میں ایک مختصر کردار ادا کیا تھا، اتفاق سے تامل ری میک پہلے ریلیز ہوگیا اور یہ مایا چیساو تاریخی اعتبار سے سامنتھا کی دوسری مگر بطور مرکزی اداکارہ کے پہلی فلم بنی۔ یہ مایا چیساو 26 فروری 2010ء کو ریلیز ہوئی ، اس فلم میں، سامنتھا نے ایک ملیالم جزائر کی عیسائی لڑکی جیسی کا کردار نبھایا تھا جس سے حیدر آباد کا رہنے والا ایک لڑکا ناگ چیتنیا محبت میں پڑ جاتا ہے ۔ اس فلم میں سامنتھا کی اداکاری، کشش اور خوبصورتی کو سراہا گیا، اور سمانتھا نے اس فلم کے لیے اس سال کا فلم بہترین نوآموز اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ - جنوبی جیتا۔ (اس فلم کا ایک ہندی ورژن 2012ء میں ریلیز ہوا جس میں بھی سمانتھا نے مختصر کردار ادا کیا تھا۔

سامنتھا کی اگلی فلم ستھیا جیوتی پروڈکشن کی رومانوی ڈراما تامل فلم بانا کٹھڈی تھی، جس آدھرو مرلی نے سمانتھا کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم میں، سامنتھا فیشن ٹیکنالوجی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ (NIFT) کی طالبہ کا کردار نبھایا، جو تامل سنیما میں پہلی نبھایا گیا۔ سامنتھا کی اس سے اگلی فلم روی ورمن کی ماسکوین کاویری تھی، جو دراصل سمانتھا کی سائن کی گئی سب سے پہلی فلم تھی ، اس وقت سائننگ کرتے ہوئے سامنتھا نے اپنا فلمی نام پہلی اور آخری بار یسودھا رکھا تھا، یہ فلم 2007ء میں بننا شروع ہوئی تھی مگر تین سال تاخیر سے ریلیز ہوئی۔ فلم باکس آفس پر نمایاں کارکردگی نہیں دکھاپائی مگر اس سے سامنتھا کی ساکھ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ سامنتھا نے ایک ساتھ تین فلمیں سائن کی جن میں سے دو فلمیں التواع کا شکار ہوگئیں۔ سامنتھا کی اگلی فلم ہدایت کار وامسی پیڈپللی کی برندھاونم تھی، جس میں سامنتھا نے این ٹی آر جونئیر اور کاجل اگروال کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ فلم سامنتھا کی دوسری سب سے بڑی تیلگو ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

2011ء تا 2014ء[ترمیم]

2011ء میں، سامنتھا،گوتم مینن کی فلم ناتنسی نائیکال میں ذہنی طور پر بیمار مریض کے کردار میں ایک مہمان اداکارہ کے طور پر آئیں۔ اس کے بعد سامنتھا بڑے بجٹ تیلگو فلم ڈوکوڈو (دا رئیل ٹائگر)میں پہلی مرتبہ مہیش بابو کے مدمقابل کردار اداکیا۔ یہ فلم ایک بلاک بسٹر ثابت ہوئی، اس فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ہی 125.8 ملین بھارتی روپے کمائے۔ اس کے بعد سامنتھا نے دو بڑے بجٹ کی تامل فلموں منی رتنم کی کدل اور شنکر کی اے آئی میں مرکزی کردار کے لیے سائن کیا۔ لیکن وہ ایک جلد کی بیماری میں مبتلا ہو گئی ، جس کی وجہ سے انہیں دونوں فلموں سے کنارہ کش ہونا پڑا۔ وسط 2012ء میں تقریباً دو ماہ تک کے لیے وہ کوئی کام نہیں کر سکیں۔ 2012ء میں، انہوں نے گوتم مینن کی تیلگو فلم یہ مایا چیساو کے ہندی ری میک ایک دیوانہ تھا میں وہی مختصر دوبارہ کردار نبھایا جو اس کے تامل ری میک وننيتھاند واروايا میں ادا کیا تھا ۔

سامنتھا ایس ایس راجامولی کے ساتھ فلم ایگا کے سیٹ پر، 2011ء

اس کے بعد سامنتھا نے ایس ایس راجامولی کی فلم سائن کی جو بیک وقت دو زبانوں میں بنائی گئی۔ جو تیلگو میں ایگا اور تامل میں نان ای کے نام سے ریلیز ہوئی۔ یہ فلم بھی ایک اعلیٰ کاروباری درجہ کی کامیاب فلم ثابت ہوئی جس نے تقریباً 1.25 ارب روپے کمائے۔ یہ کئی غیر ملکی اور بھارتی زبانوں میں ڈب کی گئی اور ہندی میں مکھی کے نام ستے ریلیز ہوئی۔ اس کے بعد سامنتھا نے ہدایت ھار گوتم مینن کی بیک وقت تین زبانوں میں بننے والی فلم میں کام کیا ، تینوں میں سامنتھا نے مرکزی کردار ادا کیا، پہلی فلم تیلگو میں نیتھانے این پونواسنتہم تھی جس میں اس کے مدمقابل اداکار جیوا نے کام کیا، تامل ورژن میں ایٹو وللیپویندی مانسو میں سامنتھا نے اداکار نانی بابو کے ساتھ کام کیا، جبکہ اس فلم کا ہندی ورژن اسّی نوّے پورے سو ابھی زیر تکمیل ہے جو سال 2016ء میں ریلیز کے لیے تیار ہوگا ، کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں ادیتیہ رائے کپور ان کے مدمقابل ہوں گے۔

2013ء کے آغاز میں، سامنتھا، مہیش بابو کے ساتھ دوسری بار تامل فلم سیتاما وکیٹلو سرمللے چیٹو میں نظر آئیں اس فلم میں ان کے ساتھ وینکٹیش ، انجلی اور پرکاش راج شامل تھے ۔ یہ ایک فیملی ڈراما فلم تھی اور تجارتی طور پر کامیاب ہوئی۔ فروری میں، وہ بیللامکونڈوسریش کی طرف سے تیار ہدایت کارہ نندنی ریڈی کی تیلگو فلم جبردشت (زبردست) میں شریک اداکار سدھارتھ کے ساتھ اہم کردار ادا کیا، یہ فلم 2010 ء کی ہندی فلم بینڈ باجا بارات کا غیر سرکاری ری میک تھی ۔ یہ فلم نجی تجارتی طور پر کامیابی رہی۔ اس دوران میں سامنتھا نے سدھارتھ ہی کی دو زبانوں میں بنائی جانے والی فلم میں مختصر کردار ادا کیا۔ جو تیلگو میں سمتھنگ سمتھنگ اور تامل میں تھیا ولائی سیونم کمارو کے نام سے بنائی گئی۔ اس کے بعد سامنتھا، پون کلیان کے ساتھ تری وکرم شری نیواس کی فلم اٹرنٹکی دریدی (ڈیرنگ باز) میں اداکاری کی ، جو اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیلگو فلم قرار پائی۔ سامنتھا کی اگلی فلم ہدایت کار ہریش شنکر کی رمیا وستا ویا تھی، جس میں اداکار این ٹی آر جونئیر اور شروتی ہاسن ان کے شریک فنکار تھے۔

2014ء میں سامنتھا نے تامل فلم منم میں کام کیا، جس میں ایک ساتھ اداکار ناگ ارجن اور ان کے والد ناگیشور راؤ اور بیٹے ناگ چیتنیا یعنی تین پیڑیوں نے کام کیا، اس فلم کی دیگر کاسٹ میں شریا سرن بھی شامل تھی جبکہ امیتابھ بچن اور اکینی اکھل مختصر کردار میں نظر آئے۔ اس فلم کو کافی مثبت ریسپانس ملا۔ اس فلم میں پہلی بار کے لیے انہوں نے ایک ماں کا کردار ادا کیا تھا۔

اس کے اگلی فلم ہدایت کار دیوا کٹٹا آٹونگر سوریا تھی جو 2010ء سے بنتے بنتے طویل تاخیر کے بعد ریلیز ہوئی۔اس میں ان کی جوڑی ناگ چیتنیا کے ساتھ تھی۔ اس کے اگلے ریلیز وی وی ونایک کی طرف سے ہدایت کردہ بڑے بجٹ کی ایکشن مسالا فلم اللونڈو شينو تھی ، بیلامکونڈا شری نواس، برہمانندم کے علاوہ تمنا بھاٹیہ مہمان کردار میں ظاہر ہوئی،

اس کےبعد سنتوش شری نواس کی تامل فلم رابھسا میں این ٹی آر جونئیر کے ساتھ اور این لنگواسمے کی تامل فلم انجان میں اداکار سوریا کے ساتھ کام کیا۔ جو باکس آفس پر کامیاب رہیں۔ سامنتھا کی اگلی فلم ہدایت کار اے آر مرگداس کی تامل ایکشن تھرلرکٹٹھی تھی جو باکس آفس پر کامیابی رہی ، اس فلم میں تھی اسن کے ساتھ اداکار وجے تھے۔

2015ء سے اگے[ترمیم]

سال 2015ء میں سمانتھا کی پہلی فلم تری وکرم شری نیواس کی تیلگو فلم سن آف ستیہ مورتھی تھی جس میں وہ پہلی بار اداکار اللو ارجن کے مدمقابل آئیں۔ یہ فلم بھی ایک اعلیٰ تجارتی کامیاب رہی ۔ 2015ء کے سامنتھا کی دوسری ریلیز وجے ملٹن کی تامل فلم 10 ایندراٹھکلو تھی جس میں انہوں نے اداکار وکرم کے ساتھ کام کیا۔ اس فلم میں سامنتھا نے دوہرا کردار نبھایا ہے اور اپنے کیرئیر میں پہلی بار وہ ایک ویلن کے کردار میں نظر آئیں۔

سامنتھا کی آنے والی فلموں میں شامل ہے، ہدایت کار ولراج کی تھنگا مگن جس میں وہ دھنش اور ایمی جیکسن کے ساتھ ہیں۔ وکرم کمار کی 24 جس میں وہ اداکار سوریا(اداکار)|سوریا]] کے ساتھ ہیں ۔ وہ اداکار مہیش بابو کی فلم برہموتسوم کابھی حصہ ہیں جن میں وہ تین ہیروئیوں کاجل اگروال ، پرانیتا سبھاش میں مرکزی کردار میں ہوں گی۔ وہ ہدایت کار تری وکرم شری نواس کی فلم اے اے ۔اناسویہ رام لنگہم ورسز آنند وہاڑیمیں اناسویہ رام لنگہم کا ٹائٹل کردار کرتی نظر آئیں گی جبکہ آنند وہاڑی کا کردار اداکار نتن نبھائیں گے۔ سامنتھا کی مزید فلموں میں اداکار دھنُش کے ساتھ وادا چنائی، اداکار وجے کے ساتھ وجے 59 شامل ہے اس کے علاوہ وہ ملیالم فلم بنگلورز ڈے کے تمل ری میک ارجن دیویا متروم کارتھک میں ایک مختصر کردار کریں گی۔

فلموں کی فہرست[ترمیم]

کلید
فلم ابھی زیر تکمیل ہے فلم ابھی زیر تکمیل ہے
سال فلم کردار زبان ساتھی فنکار ڈب/ری میک ایوارڈ /تبصرہ
2010ء وننيتھاند واروايا

(کیا میرے لیے آسمان پار کروگے)

نندنی تامل ترشا کرشنن، سیلنبرسن تیلگو ری میک: یہ مایا چیساو مختصر کردار
2010ء یہ مایا چیساو (تم نے کیا جادو کیا؟) جیسی تھیکیکٹو تیلگو ناگ چیتنیا ہندی ری میک: ایک دیوانہ تھا بہترین نوآموز اداکارہ ، فلم فیئر ایوارڈ - جنوبی
نامزد-بہترین اداکارہ ، فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو
2010ء بانا کاٹھڈی

(پتنگ)

پیا تمل پرسنن، کروناس
2010 ء مسكون كویری (ماسکو کی کاویری) کاویری تھانگاویل تمل راہول رویندرم
2010ء برندھاونم اندو تیلگو این ٹی آر جونئیر، کاجل اگروال ہندی ڈب: سپر کھلاڑی
2011ء ناتنسی نائیکال (آدھی رات کے کتے) مریض تمل سمیرا ریڈی، ویرا باسو مختصر کردار
2011ء ڈوکوڈو (غصہ، جارحیت) پرشانتی تیلگو مہیش بابو، پرکاش راج ہندی ڈب: دا رئیل ٹائیگر نامزد-بہترین اداکارہ ، فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو
2012ء ایک دیوانہ تھا سامانتھا ہندی پرتیک ببر، ایمی جیکسن ماخوذ از تیلگو: یہ مایا چیساو مختصر کردار
2012ء ایگا (مکھی) بندو تیلگو سُدیپ، نانی بابو تامل ری میک: نان ای بہترین اداکارہ ، فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو
2012ء نان ای بندو تمل سُدیپ، نانی ہندی ڈب: مکھی
2012ء نیتھانے این پونواسنتہم

(تم میری سنہری بہار ہو)

نتھیا واسودیون تیلگو جیوا تامل ری میک: ایٹو وللیپویندی مانسو بہترین اداکارہ ، فلم فیئر ایوارڈ - تامل
2012ء ایٹو وللیپویندی مانسو

(میرا دل کہیں کھوگیا ہے)

نتھیا واسودیون تمل نانی بابو ہندی ری میک: اسی نوے پورے سو

زیر تکمیل (ادیتیا رائے کپور)

2013ء سیتاما وکیٹلو سرمللے چیٹو

(سیتا ماں کے صحن میں یاسمین کے پھول)

گیتا تیلگو مہیش بابو، وینکاٹش، انجلی ہندی ڈب: سب سے بڑھ کر ہم 2
2013ء جبردشت ( زبردست ) شریا تیلگو سدھارتھ ماخوذ ازہندی: بینڈ باجا بارات

(رنویر سنگھ، انوشکا شرما)

2013ء سمتھنگ سمتھنگ (کچھ کچھ) خود تیلگو سدھارتھ، ہنسکا موٹوانی،برہمانندم تامل ری میک: تھیا ولائی سیونم کمارو مختصر کردار
2013ء تھیا ولائی سیونم کمارو (تمہیں آگ کا کام مل گیا کمار) خود تمل سدھارتھ، ہنسکا موٹوانی،سنتھنم ماخوذ از تیلگو:سمتھنگ سمتھنگ مختصر کردار
2013ء اٹرنٹکی دریدی (کون سا راستہ گھر تک جاتا ہے) سشی تیلگو پون کلیان ، پرانیتا سبھاش ہندی ڈب: ڈیرنگ باز نامزد-بہترین اداکارہ ، فلم فیئر ایوارڈ - تیلگو

بہترین اداکارہ ، سیما ایوارڈ - تیلگو

2013 ء رمیا وستا ویا اکرشا تیلگو این ٹی آر جونئیر ، شروتی ہاسن ہندی ڈب:مر مٹیں گے 2

/ فینٹم ریٹرن

2014ء منم کرشناوینی/پریا تمل ناگ ارجن، ناگ چیتنیا، شریا سرن بہترین اداکارہ ، سیما ایوارڈ - ناقدین
2014ء آٹونگر سوریا سریشا تمل ناگ چیتنیا، سائی کمار
2014ء اللونڈو شينو انجلی تیلگو بیلامکونڈا شری نواس، برہمانندم، تمنا بھاٹیہ
2014ء انجان جیوا تمل سوریا، منوج باچپائی، ودیوت جموال ہندی ڈب:خطرناک کھلاڑی
2014ء رابھسا اندو تیلگو این ٹی آر جونئیر ، پرانیتا سبھاش ہندی ڈب: سپر کھلاڑی2
2014ء کٹٹھی (چاقو) اکیتھا تمل وجے (اداکار)، نیل نتن مکیش ری میک ہندی : زیرتکمیل

اے آر مرگاداس (سلمان خان)

2015ء سن آف ستیہ مورتھی سمیرا تیلگو اللو ارجن، اداہ شرما ہندی ڈب: بنی دا پرفیکٹ مین
2015ء 10 ایندراٹھکلو شکیلا ، کادغی تمل وکرم (اداکار) ،راہول دیو ہندی ڈب: دس کا دم
2015 تھنگا مگن (سنہرا لڑکا) ۔ تمل دھنش ، ایمی جیکسن
2016 بنگلور ناٹکل گریس دیویا پشپم تمل آریہ، سری دیویا، بوبی سمہہ ماخوذ از ملیالم: بنگلورز ڈے
ہندی ری میک: زیر تکمیل
مختصر کردار
2016 تھیری متھرا وجے کمار تمل وجے (اداکار)، ایمی جیکسن ہندی ڈب : پولیس
2016 24 ستھیا تمل سوریا، نتھیا مینن
2016 برہموتسوم (عظیم خوشی) ۔ تیلگو / تمل مہیش بابو، کاجل اگروال ، پرانیتا سبھاش ہندی ڈب: رئیل تیور 2
2016 ا، آ (اناسویہ ا رام لنگہم ورسز آنند وہاڑی) اناسویہ رام ننگہم تیلگو نتن، برہمانندم،
2016 جنتا گیراج دھنا/بُجی تیلگو موہن لال، این ٹی آر جونئیر، نتھیا مینن،
فلم ابھی زیر تکمیل ہے بنگلورز ڈے کا تیلگو ورژن ۔ تیلگو آریہ، سری دیویا، بوبی سمہہ ماخوذ از ملیالم: بنگلورز ڈے
ماخوذ از تامل فلمبنگلور ناٹکل
مختصر کردار
فلم ابھی زیر تکمیل ہے نوا من مدھودو ۔ تیلگو دھنش ، ایمی جیکسن ماخوذ از تامل فلم تھنگا مگن
فلم ابھی زیر تکمیل ہے وادا چنائی ۔ تمل دھنش، جیوا،
فلم ابھی زیر تکمیل ہے مرین ڈرائیو ۔ ملیالم سبو چرن،
فلم ابھی زیر تکمیل ہے ردھراکش ۔ تیلگو رمیہ کرشنا،
فلم ابھی زیر تکمیل ہے ڈائریکٹر پوورام کی فلم ۔ تمل سیوا کارتھیکیان ،
فلم ابھی زیر تکمیل ہے اسّی نوّے پورے سو ۔ ہندی ادتیہ رائے کپور ، ماخوذ از تیلگو: نیتھانے این پونواسنتہم
ماخوذ از تامل: ایٹو وللیپویندی مانسو

مزید دیکھیے[ترمیم]

فہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]