مندرجات کا رخ کریں

سامیہ حسن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سامیہ حسن
Suluhu in مئی 2026
ذاتی تفصیلات
پیدائش (1960-01-27) 27 جنوری 1960ء (66 سال)
جماعتCCM
زوجیتHafidh Ameir (ش 1978ء)
مادر علمیIDM, Mzumbe (AdvDip)
جامعہ مانچسٹر (PGDip)
Open University of TanzaniaSNHU (MSc)
 

سامیہ حسن (انگریزی: Samia Suluhu)(ولادت: 27 جنوری 1960ء) موجودہ صدر تنزانیہ ہیں۔ انھوں نے سابق صدر جان موگوفلی کی وفات کے بعد 19 مارچ 2021ء کو صدارت کا حلف لیا۔ وہ تنزانیہ کی پہلی خاتون صدر ہیں۔ واضح ہو تنزانیہ میں صدارتی نظام رائج ہے۔ وہ اصلا زنجبار کی ہیں۔ ان کا تعلق حکمراں دایاں بازو سیاسی جماعت شاما شا مپیندوزی (CCM) سے ہے۔ وہ برونڈی میں سیلفی کینگی اور روانڈا میں اگاتی یونجلیمانا کے بعد تیسری افریقی صدر ریاست ہیں۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

ان کی ولادت 27 جنوری 1960ء کو سلطنت زنجبار میں ہوئی۔[1]

انھوں نے سیکنڈری تعلیم 1977ء میں مکمل کی اور عملی زندگی میں مشغول ہو گئیں مگر کام کرنے کے ساتھ ساتھ مختصر مدتی کورس کرتی رہیں۔ 1986ء میں نظم و نسق عامہ میں موزمبے یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔[2]

1992ء میں انھوں نے جامعہ مانچسٹر میں داخلہ لیا اور 1994ء میں وہاں سے اکنامکس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کیا۔[3] 2015ء میں اوپن یونیرسٹی آف تنزانیہ اور سدرن نیو ہیمسفایر یونیورسٹی کے اشتراکی پروگرام میں کمیونٹی اکنامکس میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔[2]

کیرئر

[ترمیم]

سیکنڈری تعلیم کے بعد انھوں نے وزارت پلاننگ اور ڈولپمینٹ میں کلرک کی نوکری کرلی۔ نظم و نسق عامہ میں گریجویشن کرنے کے بعد عالمی غذائی پروگرام میں ان کا تقرر ہو گیا۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Samia Suluhu Hassan—Tanzania's new president". BBC News (بزبان برطانوی انگریزی). 19 Mar 2021. Retrieved 2021-03-21.
  2. 1 2 3 "Member of Parliament CV"۔ Parliament of Tanzania۔ 2015-07-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-02-19