سامی (شاعر)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
چَین رائے بچومل
چين راءِ بچو مل سامي
پیدائش 1743ء
شکارپور، سندھ
وفات 1850ء
شکارپور
محترم در ہندو مت
اصناف شاعری

سامی عہد تالپور کے ایک عظیم سندھی شاعر گزرے ہیں۔ ان کا اصل نام "بهائی چین رائے بچومل" تھا۔ آپ کا جنم 1743ء میں شکارپور، سندھ میں ہوا۔ آپ کا تخلص "سامی" تھا اور اسی نام سے مشہور ہوئے۔ سامی تخلص اختیار کرنے کا سبب یہ بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے اپنے گرو (مرشد) سوامی مینگهراج بانبهن کے نام کو شرف دینے کی خاطر ایسا کیا۔ آپ ہندو مت سے وابستہ تھے اور ایک بہت بڑے شاعر تھے۔ آپ کے اشعار کے مجموعے کا نام سامی جا سلوک ہے۔ آپ کی وفات 1850ء میں ہوئی۔