سام شیپرڈ
سیموئل شیپرڈ روجرز III (5 نومبر 1943 – 27 جولائی 2017) ایک امریکی اداکار، ڈراما نگار، مصنف، منظرنویس اور ہدایت کار تھے۔ جن کا دائرہ عمل نصف صدی پر محیط ہے۔ [1] انھوں نے اپنی تصنیف و تالیف اور ہدایتکاری کے لیے دس اوبی ایوارڈزجیتے۔ اتنے اوبی ایوارڈ کسی اور نے نہیں جیتے۔ افسانوں کے مجموعوں، انشائیوں اور یادداشتوں کے علاوہ 58 ڈرامے شیپارڈ نے لکھے ہیں۔ اپنے ڈرامے طفل مدفون کے لیے انھوں نے 1979 میں پٹلزر انعام برائے ڈراما جیتا اور وہ 1983 کی فلم دی رائٹ سٹف میں پائلٹ چک یگر کے کردار کے لیے بہترین معاون اداکار کے اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے۔ انھوں نے 2009 میں ایک ماہر امریکی ڈراما نگار کے طور پر PEN/Laura Pels Theater Award حاصل کیا۔ نیویارک میگزین نے شیپرڈ کو "اپنی نسل کا سب سے بڑا امریکی ڈراما نگار" قرار دیا۔ [2]
شیپرڈ کے ڈرامے اپنے تاریک، شاعرانہ، حقیقت پسندانہ عناصر، بلیک کامیڈی اور امریکی معاشرے کے دپے کچلے لوگوں کی کہانی بیان کرتے ہیں۔ [3] ان کے اسلوب نے ان کے ابتدائی آف آف براڈوے کی تخلیقات کی مضحکہ خیزی سے لے کر بعد کے ڈراموں کی حقیقت پسندی جیسے طفل مدفون اور فاقہ کش طبقے کی لعنت تک ارتقا کے مرحلے طے کیے ہیں۔ [4]
کیریئر
[ترمیم]تحریر
[ترمیم]
مزید دیکھیے
[ترمیم]- امریکن اکیڈمی آف آرٹس اینڈ لیٹرز ڈیپارٹمنٹ آف لٹریچر کے ارکان کی فہرست
- ریاستہائے متحدہ کے ڈراما نگاروں کی فہرست
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Don Shewey (1997)۔ Sam Shepard۔ Perseus Books Group۔ ص 13۔ ISBN:978-0-30680-770-1۔
He was born Samuel Shepard Rogers III and called Steve, although if he were royalty his name would have been Samuel Shepard Rogers VII.
- ↑ Ross Wetzsteon (11 نومبر 1984)۔ "The Genius of Sam Shepard"۔ New York۔ 2016-05-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-12-09
- ↑ "Wim Wenders à propos de Sam Shepard (Video)" [Wim Wenders on Sam Shepard]. Institut national de l'audiovisuel (بزبان فرانسیسی). 2 May 1984. Archived from the original on 2017-08-19. Retrieved 2019-06-13.
- ↑ Harold Bloom (2009)۔ Harold Bloom's Major Dramatists: Sam Shepard۔ Infobase Publishing۔ ISBN:978-1-43811-646-4۔ جولائی 30, 2017 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ دسمبر 12, 2015
- الینوائے کے منظر نویس
- بیسویں صدی کے امریکی مرد مصنفین
- مابعد جدید مصنفین
- الینوائے کے مرد اداکار
- امریکی مرد اسٹیج اداکار
- امریکی مرد منظر نویس
- امریکی مرد فلمی اداکار
- امریکی مرد ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- بیسویں صدی کے امریکی ڈراما نگار اور ڈراما نویس
- اکیسویں صدی کے امریکی مرد اداکار
- بیسویں صدی کے امریکی مرد اداکار
- 2017ء کی وفیات
- 1943ء کی پیدائشیں