ساویتری (اداکارہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ساویتری (اداکارہ)
(تیلگو میں: సావిత్రి ویکی ڈیٹا پر مقامی زبان میں نام (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Savitri Actress.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 6 دسمبر 1935 اور 6 دسمبر 1937[1]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گنٹور ضلع  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 دسمبر 1981 (46 سال)[2]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چنائے  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شوہر جیمنی گنیشن (1955–1981)  ویکی ڈیٹا پر شریک حیات (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلمی ہدایت کارہ، اداکارہ، فلم ساز  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان تیلگو  ویکی ڈیٹا پر مادری زبان (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی، ملیالم، تیلگو  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ساویتری (اداکارہ) (انگریزی: Savitri (actress)(4 جنوری 1936 - 26 دسمبر 1981) ایک بھارتی فلمی اداکارہ پس پردہ گلوکارہ،ہدایتکار اور پروڈیوسر ہے۔[3]وہ بنیادی طور پر تیلگو زبان کی فلموں میں اداکاری کیا کرتی تھیں، ساتھ ہی انہوں نے تمل، کنڑا، ملیالم اور ہندی زبان فلموں میں بھی کام کیا۔ 1960ء کی دہائی سے انہیں تیلگو فلم انڈسٹری میں مجھی ہوئی اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے، ساوتری  کو پہلا اہم کردار 1952 کی تیلگو فلم پیللی چیسی چونڈو میں ملا، 1960 ء میں تیلگو فلم چیِوراکو مائیجیلدی  کے لیے ان کی کارکردگی  انہیں صدارتی اعزاز (راشٹرپتی ایوارڈ) سے نوازا گیا۔  1968 میں، انہوں نے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھا اور تیلگو فلم فلم چنیاری پپّو کی تشکیل اور ہدایات کی، جس کے لیے انہیں  ریاست کا  نندی اعزاز برائے بہترین فیچر فلم (سلور)سے نوازا گیا۔  

ذاتی زندگی[ترمیم]

ساوتری 4 جنوری 1936 کو بھارتی ریاست آندرھا پردیش کے ضلعگنٹور، مدراس پریزیڈنسی کے شہر تینالی کے نزدیکی قصبہ چِراورومیں پیدا ہوئی . جب ساوتری چھ ماہ کی تھی تو اس کے والد کی وفات ہو گئی، جس کے بعد ان کی ماں نے سوویتری اور ایک بڑے بھائی ماروتی کو ایک چاچی اور چاچا کے ساتھ رہنے کے لیے بھیج دیا۔ ان کے چاچا کامریڈی وینکٹ رمیا چوہدری نے بچپن ہی سے ساوتری کے شوق کو دیکھتے ہوئے اسے رقص کے اسکول میں داخلہ لے دیا۔ ساوتری نے 1952 میں 16 سال کی عمر میں تامل فلم اداکارہ جیمنی گنیش سے شادی کی، جس سے وہ پہلی بار 1948 میں ملی تھیں۔ اس شادی کی وجہ سے ساوتری کے چچا نے ان سے مستقل ناراضی اختیار کرلی، کیونکہ گنیش پہلے ہی شادی کر چکے تھے، ان کے چار بیٹیاں تھے اور ایک اداکارہ پشپاولی کے ساتھ ان کے معاشقہ کی خبریں بھی گردش میں تھیں۔ اس شادی سے ساوتری کے دو اولادیں ہوئیں ایک بیٹی وجیا چامنڈیشوری اور ایک بیٹا ستیش کمار تھا۔

فلمی کیرئیر[ترمیم]

ساوتری نے اداکاری کی ابتدا اسٹیج ڈراما میں رقص سے کی، جس میں کانگارا جگیاہیہ تھیٹر کمپنی کے ساتھ کچھ کام بھی شامل تھے۔ ساوتری نے 12 سال کی عمر میں فلم کا کام کرنے کے لیے مدراس کا سفر کیا مگر انہیں ناکامی کا سامنا ہوا۔ 1949ء میں انہیں تیلگو فلم اگنی پریکشا میں ایک کردار آفر ہوا لیکن بعد میں یہ کہہ کر منع کر دیا گیا کہ ان کی عمر ابھی بہت کم ہے۔ 1950 میں فلم ‘‘سنسارم’’ میں انہیں فلم کے مرکزی کردار کے لیے چنا گیا، لیکن پہلی مرتبہ کیمرے کا سامنا کرنے میں انہیں درشواری پیش آئی اور بہت سے ری ٹیک کے بعد آخر میں یہ کردار اداکارہ لکشمی کیتھام کو دے دیا گیا۔ اس فلم میں انہیں محض ایک چھوٹا سا کردار دیا گیا۔ اگلے سال بھی انہوں نے دو فلموں روپاوتی اور پاتال بھیروی میں مختصر کردار ادا کیے۔ 1952ء میں ساوتری کو پہلا اہم کردار تیلگو فلم پیللی چیسی چونڈو جو تمل زبان میں ‘’کلیانم پنّپ پار’’ سے بنی، یہ فلم انتہائی کامیاب رہی اور پھر ساوتری نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا وہ تین دہائیوں تک تیلگو اور تمل فلم انڈسٹری پر چھائی رہیں۔  ساوتری نے بالی ووڈ کی کچھ ہندی فلموں میں اداکاری تھی، جن میں مدھوبالا کے ساتھ فلم ‘‘بہت دن ہوئے’’، منوج کمار کے ساتھ فلم گھر بساکر دیکھو اور اپنے ہوئے پرائے،دھرمیندر کے ساتھ فلم گنگا کی لہریں اور بلرام سری کرشن اور امردیپ شامل ہے۔

وفات[ترمیم]

ساوتری 19 مہینے کے لیے کوما میں ہونے کے بعد 26 دسمبر 1981 کو 45 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ وہ کئی برسوں سے شراب کی لت میں مبتلا تھیں جو 1969 میں حد سے بڑھ گئی ساتھ ہی انہیں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی بیماری بھی تھی۔

اعزاز[ترمیم]

2018 ء میں ساوتری کی زندگی پر تیلگو زبان میں فلم مہانٹی بنائی کئی ہے۔ جس کا نام تمل زبان میں نادیگایر تھلگام ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار ناگ آشون ہیں۔ اس فلم میں ساوتری کا کردار اداکارہ کیرتی سریش اور جیمنی کنیش کا کردار ملیالم اداکار ذوالقر سلیمان نے ادا کیا ہے۔ اس فلم کے دیگر اداکاروں میں سامنتھا اکنینی،وجے دیورکونڈا، رجیندر پرساد، پرکاش راج اور مالویکا نائر شامل ہیں، جبکہ ناگا چیتنیا، موہن بابو، نریش نے خصوصی کردار ادا کیے ہیں۔

متعلقہ روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. وصلة : آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی  — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2019
  2. آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی: https://tools.wmflabs.org/wikidata-externalid-url/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm0767800 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولا‎ئی 2016
  3. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Savitri (actress)"۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
Midori Extension.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔