سبز انقلاب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سبز انقلاب (انگریزی: Green Revolution) یا زرعی انقلابِ سوم (انگریزی: Third Agricultural Revolution) سے مراد وہ تحقیقی ٹیکنالوجی منتقلی کے مجوعوں کی پہل ہے جو 1950ء اور 1960ء کے اخیر تک جاری رہے، جن کی وجہ سے عالمی زرعی پیداوار میں زبر دست اضافہ ہوا، بالخصوص ترقی پزیر دنیا میں، خاص طور پر 1960ء کے اخیر تک۔[1] ان کوششوں کی وجہ سے نئی ٹیکنالوجیوں کا اپنا، جس میں اعلی پیداواری اقسام (high-yielding varieties -HYVs) کی دالیں شامل تھیں۔ اس کے ساتھ آبی سہولیات میں نمایاں تبدیلی، مشینوں کا استعمال، کیمیائی کھاد کا استعمال بھی شامل تھے۔[2]

سبز انقلاب کا بھارتی پنجاب پر اثر[ترمیم]

پنجابی کے ایک دیہی علاقے کا ہوائی منظر

پنجاب کا مکمل علاقہ 5036 ہزار ہیکٹیر (50362 مربع کیلو میٹر) پر مشتمل ہے۔ اگانے کا علاقہ 2013ء-2014ء میں 4145 ہزار ہیکٹیر ہے جو ریاست کا کل زرعی علاقہ ہے۔ اس طرح پنجاب کا 82% علاقہ زراعت کے دائرے میں آتا ہے۔ بیشتر علاقہ یعنی 3703 ہزار ییکٹیر ایک بار سے زائد زراعت کے کام میں آتا ہے۔ اسی پیمانے کے حساب سے اگر دیکھا جائے تو 2013ء-2014ء میں زرعی زمین 7848 ہیکٹیر ہوتی ہے۔ زمین کے تناسب سے پیداوار کی گہرائی 189% فیصد ہے۔[3]


بھارتی پنجاب بھارت کے کل جغرافیائی رقبے کا 1.54 فی صد حصہ (50.36 لاکھ ہیکٹیر) ہے اور یہ ملک کی 2 فی صد آبادی کو مشغول کرتا ہے۔ چونکہ ریاست کا 85% رقبہ زیر ززراعت ہے، یہ غذائی تحفظ میں سب سے زیادہ معاون ہے۔ 1960ء کے دہے کے بیچ ریاست کی سبز انقلاب کے لیے نشان دہی کی گئی تھی۔[4]

سبز انقلاب کی وجہ سے زیادہ آب گیرندہ فصلوں کے لیے کاشتیدہ رقبے میں اضافہ ہوا (دھان کی کاشت کا رقبہ جو 1960-61 میں 2,27,000 تھا، 1990-91 میں بڑھ کر 2,015,000 ہیکٹیر ہو گیا۔ یہ رقبہ 2012-13 میں بڑھ کر 2,845,000 ہو گیا)۔ اس کے لیے کام آب گیرندہ فصلیں جیسے کہ تِلْہن، باجرا، جوار، مکئی اور دالوں کی کاشت کم ہو گئی۔ کاشت کاری کے لیے 97 فی صد رقبے کو سطح زمین اور زیر زمین پانی سربراہ کیا جانے لگا تھا۔ 2016ء میں درکار ضرورت کے حساب سے 6.15 ملین ہیکٹیر-میٹر ہے جبکہ 3.66 ملین ہیکٹیر-میٹر موجود ہے۔[4]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Peter B.R. Hazell (2009)۔ The Asian Green Revolution۔ IFPRI Discussion Paper۔ Intl Food Policy Res Inst۔ GGKEY:HS2UT4LADZD 
  2. B. H. Farmer (1986)۔ "Perspectives on the 'Green Revolution'in South Asia"۔ Modern Asian Studies۔ 20 (1): 175–99۔ doi:10.1017/s0026749x00013627 
  3. پنجاب میں زراعت
  4. ^ ا ب Jaspal Singh, Jaweria Hazrana and Ayesha Nazrana, "Agriculture Sustainability in Punjab with Reference to Groundwater Availability",Arthshastra Indian Journal of Economics & Research (Bi-monthly)، Volume 5,ستمبر-اکتوبر، 2016, pp 49-55