سبق فاؤنڈیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
Sabaq Foundation

سبق فاؤنڈیشن ٹرسٹ سبق فاؤنڈیشن کے نام سے جانا جاتاہے۔

تعارف[ترمیم]

2012ء میں ایک ذاتی وسائل سے بغیر منافع(Non-Profit ) ٹرسٹ کے طور پر پاکستانی حکومت کے تعاون کے ساتھ اقبال مصطفی خان نے قائم کیا .سبق کے چیئرمین افضال مصطفی (اقبال کے بھائی) ہیں ادارے کا مرکزی دفتر اسلام آباد کے سیکٹر ,جی-ٹین/فور میں واقع ہے۔

مقاصد[ترمیم]

سبق فاؤنڈیشن کا اولین مقصد پاکستانی طلبہ کے لیے عالمی معیار کےویڈیولیکچرز بنانا ہے۔ سبق فاؤنڈیشن مفت ان ویڈیوز کواپنی ویب سائٹ پر آن لائن بھی مہیا کرتا ہے۔

فاؤنڈیشن کا کام[ترمیم]

سبق فاؤنڈیشن، پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈرز، جن میں فیڈرل، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان شامل ہیں، کے لیے نویں سے بارہویں جماعت تک کے نصاب کی اب تک گیارہ ہزار سے زائد ویڈیو لیکچرز بنا چکا ہے۔ ان میں فزکس، کیمسٹری، میتھس، بائیولوجی، انگلش اور جنرل سائنس کے مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹی جماعتوں کے نصاب پر بھی کام جاری ہے اور ساتھ ساتھ MCAT ، Cambridge اور ECAT کے لیکچزر بھی دستیاب ہیں۔یہ تمام ویڈیو لیکچرزسبق فاؤنڈیشن نے اپنی ویب سائٹ sabaq.pk پر مفت مہیا کر رکھے ہیں۔ سبق فاؤنڈیشن کے لیکچرز کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والے Highly qualified ٹیچرز کی مدد لی جاتی ہے۔ Blended Learning کے تصور کو عام کرنے کے لیے بہترین ٹیچنگ اسٹائل اور کوالٹی کنٹرول کے ساتھ ساتھ اساتذہ کمپیوٹر Animation اور ملٹی میڈیا کی مدد سے لیکچرز کو قابل فہم بناتے ہیں۔سبق فاؤنڈیشن کا یہ اعزازہے کہ ہر سال پندرہ(15) لاکھ سے زیادہ لوگ سبق فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ سے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. سبق فاؤنڈیشن